جیو اور اسٹار لنک نے کی بڑی ڈیل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-03-2025
جیو  اور اسٹار لنک نے کی بڑی ڈیل
جیو اور اسٹار لنک نے کی بڑی ڈیل

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
جیو پلیٹ فارمز اور اسپیس ایکس کے اسٹار لنک کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، جیو ہندوستان میں اپنے صارفین کو اسٹار لنک کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا۔ اس سے پہلے اسٹار لنک  نے ایرٹیل سے ہاتھ ملایا تھا۔ جیو اپنے خوردہ دکانوں کے ساتھ ساتھ اپنے آن لائن اسٹور کے ذریعے اسٹار لنک کا سامان دستیاب کرائے گا۔ اس معاہدے کے تحت جیو اور اسٹار لنک ہندوستان میں ایک دوسرے کو فائدہ پہنچائیں گے۔
ڈیل کے حوالے سے ریلائنس جیو کا بیان
ڈیل کے بارے میں جیو گروپ کے سی ای او میتھیو اومن نے کہا کہ ہمارا مقصد ہر ہندوستانی کو سستا اور تیز انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک  کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
معاہدے کے بارے میں، اسپیس ایکس کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر گاؤنے شوتویل  نے کہا کہ ہم جیو کے ساتھ کام کرنے اور اسٹار لنک خدمات فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی حکومت سے اجازت لینے کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک  لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹ کا استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے اور جیو کے ساتھ ہماری شراکت داری ہندوستان کے ہر کونے تک انٹرنیٹ لے جائے گی۔
تاہم حکومت ہند سے منظوری کا ابھی انتظار ہے۔ ہندوستانی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد ہی ہندوستان میں اسٹار لنک سروس شروع ہوگی۔ جیو ڈیوائس کے ساتھ ساتھ ہارڈ ویئر اور انسٹالیشن کے ساتھ اسٹار لنک فراہم کرے گا۔ امید ہے کہ اسٹار لنک  کو جلد ہی حکومت ہند سے لائسنس مل جائے گا۔