آواز دی وائس
بالآخر وہ دن آ ہی گیا جس کا ایپل کے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ایپل آئی فون 16 سیریز کی فروخت باضابطہ طور پر آج یعنی 20 ستمبر 2024 سے شروع ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں دہلی اور ممبئی کے ایپل اسٹورز پر لمبی لائنیں دیکھی جارہی ہیں۔ آئی فون 16 سیریز کے نئے اسمارٹ فون خریدنے کے لیے سیکڑوں لوگ دارالحکومت دہلی میں ایپل ساکیت اور ممبئی میں ایپل بی کے سی کے باہر جمع ہوئے ہیں۔
دہلی میں ایپل اسٹور کے باہر لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ بہت سے شائقین اس امید میں صبح سویرے اسٹور پر پہنچ گئے کہ باقی سے پہلے آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس خرید سکیں گے۔
ممبئی میں ایپل بی کے سی اسٹور کی بات کریں تو یہاں بھی ایپل کے مداحوں کا جوش کچھ کم نہیں ہے۔ ایپل اسٹور کے باہر ایک بڑا ہجوم جمع تھا اور کچھ شائقین کل رات سے آئی فون خریدنے کا انتظار کرتے نظر آئے۔
آئی فون 16 سیریز میں چار نئے ماڈل
ایپل نے اس سال آئی فون 16 سیریز کے تحت چار نئے ماڈلز لانچ کیے ہیں، آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس۔ نئے پرو ماڈلز میں بڑے ڈسپلے، بہتر کارکردگی اور اپ گریڈڈ کیمرے ہیں۔
آئی فون 16 سیریز کی قیمت
ہندوستان میں آئی فون 16 کے 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 79,900 روپے ہے۔ جبکہ 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ 89,900 روپے میں لانچ کیا گیا ہے۔ جبکہ 512 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 1,09,900 روپے ہے۔ جہاں آئی فون 16 پلس کے 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 89,900 روپے ہے، وہیں بھارت میں 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو 99,900 روپے میں لانچ کیا گیا ہے اور 512 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو ہندوستان میں 1,11,900 روپے میں لانچ کیا گیا ہے۔
آئی فون 16 سیریز کا رنگ
آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کو پانچ رنگوں میں دستیاب کرایا گیا ہے۔ یہ دونوں آئی فونز الٹرا میرین، ٹیل، گلابی، سفید اور سیاہ رنگوں میں آتے ہیں۔ جبکہ آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم، بلیک ٹائٹینیم اور وائٹ ٹائٹینیم رنگوں میں پہلے سے بک کرائے جا سکتے ہیں۔