گوگل فوٹوز اور ویڈیوز کے لیے لامحدود مفت اسٹوریج کی سہولت کو ختم کر رہا ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-05-2021
 مئی کا  مہینہ  ہے گوگل کی بہترین مفت سروس استعمال کرنے کیلئے آخری موقع
مئی کا مہینہ ہے گوگل کی بہترین مفت سروس استعمال کرنے کیلئے آخری موقع

 

 

 واشنگٹن

گوگل فوٹوز جس میں فوٹوز اور ویڈیوز کے لیے لامحدود مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا تھی ، اب کمپنی اس سروس کی فراہمی کو ختم کرنے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گوگل نے پچھلے سال نومبر میں ہی اعلان کر دیا تھا کہ یکم جون 2021 سے گوگل فوٹوز کی مفت پالیسی کو بدل دیا جائے گا ۔

فوٹوز میں اپ لوڈ ہونے والی نئی تصاویر اور ویڈیوز اس 15 جی بی مفت اسٹوریج کا حصہ ہوگی جو ہر گوگل اکاؤنٹ کو بنانے پر صارف کو ملتی ہے۔ یعنی ابھی گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی آن لائن اسٹوریج جی میل، ڈرائیو وغیرہ کے لیے فراہم کی جاتی ہے، جس میں ای میلز اور فائلز اسٹور ہوتی ہیں۔ اب یکم جون 2021 سے گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسی اسٹوریج کا حصہ بن جائیں گی۔

ابھی گوگل فوٹوز میں لامحدود تصاویر اور ویڈیوز کو مفت اسٹور کیا جاسکتا ہے ۔ مگر جون سے ہر نئی تصویر یا ویڈیو مفت 15 جی بی اسٹوریج میں جگہ گھیرے گی۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں آج کل لوگ جتنی زیادہ ویڈیوز اور تصاویر کھینچتے ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے یہ مفت اسٹوریج کچھ زیادہ وقت تک چل نہیں سکے گی۔

نئی پالیسی کے حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو بھرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، مگر 20 فیصد ایسے ہیں جو بہت کم وقت میں اسے بھر سکتے ہیں۔ گوگل کے مطابق اس مفت سروس کو ختم کرنے کا مقصد ہر ایک کو اسٹوریج کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔