زندگی جینے کا انداز بدل دے گا5جی: آکاش امبانی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
زندگی جینے کا انداز بدل دے گا5جی: آکاش امبانی
زندگی جینے کا انداز بدل دے گا5جی: آکاش امبانی

 

نئی دہلی:ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ 5جی ٹیکنالوجی ہندوستانیوں کے طرز زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے وہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے زیر اہتمام ایک ' پوسٹ بجٹ ویبینار' سے خطاب کر رہے تھے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی صبح اس ویبینار کا افتتاح کیا آکاش امبانی نے جیو کے ٹرو 5 جینیٹ ورک لانچ کو دنیا کا سب سے بڑا 5جی رول آؤٹ قرار دیا ۔

صرف 5 مہینوں کے اندر، جیو نے تقریباً 40,000 ٹاور سائٹس پر 2.5 لاکھ 5جی سیل انسٹال کیے ہیں ریلائنس جیوکے اس بڑے انفراسٹرکچر پر سوار ہو کر کمپنی کی سروس 277 شہروں تک پہنچ گئی ہے آکاش امبانی نے دعویٰ کیا کہ 2023 تک ریلائنس جیو کی ٹرو 5 جی سروس ہر تعلقہ، ہر شہر اور ہر گاؤں میں دستیاب ہوگی۔

آکاش امبانی نے 5جی ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کا ہماری زندگیوں پر کیا اثر پڑے گا اس پر بڑی تفصیل سے بات کی۔ صحت، تعلیم، زراعت، گیمنگ سے لے کر اسمارٹ سٹی میں 5جی کے استعمال کبتائے۔ آکاش امبانی نے کہا کہ ملک 5جی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔