فیس بک کا نیا تحفہ ۔ آڈیو سوشل ایپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2021
 آڈیو سوشل ایپ
آڈیو سوشل ایپ

 

 فیس بک متواتربرق رفتاری کے ساتھ ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی علامت کے طور پر عوام کے سامنے آرہی ہے۔ اس سلسلے میں فیس بک جلد ہی ایک سوشل آڈیو ایپ متعارف کرانے جا رہی ہے۔

کمپنی حال ہی میں مقبول ہونے والی انوائٹ اونلی آڈیو ایپ کلب ہاؤس جیسی ایپلیکشن کی تیاری پر کام کررہی ہے۔ مغربی میڈیا میں چل رہی خبروں میں بتایا گیا کہ یہ ڈیوائس ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے، اور ابھی واضح نہیں کہ اسے کب تک لانچ کیا جاسکتا ہے۔ میڈیا کی جانب سے یہ انکشاف مارک زکربرگ کے اگیومینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی کے مستقبل پر بات کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔

کمپنی کی جانب سے پہلے بھی متعدد ایپس کے اہم فیچرز جیسے اسنیپ چیٹ کی اسٹوریز اور ٹک ٹاک پر مبنی ریلز کو انسٹاگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے پہلے ہی کلب ہاؤس جیسی ایک ایپ اسپیسز پر کام کیا جارہا ہے جو اس وقت بیٹا مرحلے میں ہے۔ ٹوئٹر نے اس مقصد کے لیے ایک سوشل پوڈ کاسٹنگ کمپنی بریکر کو بھی خرید لیا تاکہ اس کی سوشل آڈیو میں مہارت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

دوسری جانب ایک لائیو آڈیو ایپ فائر سائیڈ پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ ان تمام سرگرمیوں سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی نظر میں آڈیو مستقبل میں لوگوں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ بننے جا رہا ہے۔