برطانوی سائنسدانوں کا کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

لندن

برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔

یہ الارم طیاروں، کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا جبکہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا۔ (ایجنسی ان پٹ )