ایپل:آئی فون 13 سیریز کے 4 فونز کی لانچنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-09-2021
لیجئے آگیا آپ کا آئی فون
لیجئے آگیا آپ کا آئی فون

 

 

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےآئی فون 13 سیریز کے 4 فونز کو متعارف کروا دیا ہے۔

ایپل 13 سیریز کو متعارف کروانے کی ورچوئل تقریب منگل کے روز کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی جہاں کمپنی کے سی ای او ٹم کک اور کمپنی کے حکام نے5 جی سپورٹ کرنے والے ایپل 13 سیریز کے 4 موبائل فونز کو متعارف کرایا۔

آئی فون 13 منی 

آئی فون13۔

آئی فون 13 پرو

آئی فون 13 پرومیکس

آئی فونز کے نئے ماڈلز میں جنہیں آئی فون 13 کہا جا رہا ہے، گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں کچھ اپ گریڈز شامل کیے گئے ہیں جو صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا سکتے ہیں۔

منگل کے روز اپنی نئی ڈیجیٹل مصنوعات کی ورچوئل تقریب میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیش کی گئی، جس کا اہتمام کمپنی کے ہیڈکوارٹر کوپرٹینو سے کیا گیا جو ریاست کیلی فورنیا میں واقع ہے۔

گزشتہ چند ہفتے ایپل کے لیے بڑے ہنگامہ خیز رہے، جن میں فون کے ڈیٹا کی سیکیورٹی سے متعلق سوالات اور ایک فیڈرل کورٹ کا ایپ سٹور سے متعلق کمپنی کے خلاف ایک فیصلہ بھی شامل ہے جس سے ایپل ہر سال اربوں ڈالر منافع کما رہا تھا۔

ایپل کا نیا فون دیکھنے میں اپنے پچھلے سال کے ماڈل سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ پچھلے سال کے ماڈل ہی کی طرح، نیا آئی فون 13 چار مختلف ڈیزائنوں میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کی قیمتیں 700 ڈالر سے لے کر 1100 ڈالر تک مقرر کی گئی ہیں۔ نئے فونز کی 24 ستمبر سے اسٹورز پر فروخت شروع ہو جائے گی۔

اس کے چار ماڈلز، آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ہیں۔

ممکنہ طور پر جدید ترین آئی فون 13 میں سب سے زیادہ قابل ذکر اضافہ ایک ٹیرا بائٹ اسٹوریج کا آپشن ہے۔ جب کہ پچھلے سال کے ماڈل پر ڈیٹا کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 512 گیگا بائٹس تھی جو کہ نئے ماڈل میں اس سے دو گنا زیادہ ہے۔

ایپل آئی فون 13 پر پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیمرے پیش کیے گئے ہیں، جن میں مزید بہتر الٹرا وئیڈ لینس، سینما جیسی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت اور رات کے وقت واضح تصویر کھینچنے کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی گوگل کے پکسل فونز میں پہلے سے موجود ہے۔ کیا ہوگی خاصیت

نیا آئی فون اسٹوریج کا مسئلہ حل کردیگا۔آئی فون 13 پرو اور پرو میکس میں 128، 256 اور نئے 512 جی بی آپشن کے ساتھ ایک ٹیرا بائٹس (ایک ہزار 24 جی بی) تک کی اسٹوریج کا آپشن دیا جارہا ہے۔ بیس ماڈل آئی فون 13 اور 13 منی میں اسٹوریج 128 جی بی سے شروع ہوگی، آئی فون 12 کے انہی ماڈلز میں اسٹوریج 64 جی بی سے شروع ہوتی تھی۔ آئی فون 13 کے اپنے پیشرو کی طرح چار ماڈل یعنی آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ہوں گے۔

نئے فونز میں کیمرے کی پرفارمنس مزید بہتر ہوگی اور اس میں ویڈیو پورٹریٹ موڈ، آسٹرو فوٹوگرافی موڈ، مزید بہتر الٹرا وائڈ لینز اور ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے عمدہ آپٹیکل زوم میسر ہوگا۔نئے آئی فونز میں ’آلویز آن ڈسپلے‘ آئے گا، جس کے بعد فون کی لاک اسکرین پر وقت اور دوسرے سسٹم اشاریے ہر وقت دکھائی دیں گے۔پاکستان کا ایک آن لائن اسٹور سوا 3 لاکھ روپے کی قمیت میں پرو میکس ماڈل پری آرڈر کا آپشن دے رہا ہے۔