کیا انڈین آئیڈل۔12 کے محمد دانشں فلموں میں جاسکتے ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-08-2021
کیا انڈین آئیڈل۔12 کے محمد دانشوں فلموں میں جاسکتے ہیں؟
کیا انڈین آئیڈل۔12 کے محمد دانشوں فلموں میں جاسکتے ہیں؟

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

انڈین آئیڈل 12 کے انتہائی منتظر گرینڈ فائنل میں صرف دو دن باقی ہیں۔ سائقین میں جوش و خروش پہلے سے زیادہ ہے۔

ہندوستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا فائنل مقابلہ 15 اگست2021 کو 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

گذشتہ سیزن کے بہت سے گلوکار اور فاتح چھ فائنلسٹ - پون دیپ راجن، ارونیتا کانجی لال ، محمد دانش، سائیلی کمبلے کے لیے خوشی مناتے نظر آئیں گے۔

اس دوران نہال ٹورو اور شن مکھ پریا بھی موجود ہوں گے۔ باصلاحیت ٹاپ 6 میں محمد دانش انڈین آئیڈل 12 کے بہترین اور مضبوط دعویداروں میں سے ایک ہیں۔

اپنی شاندار گلوکاری کی وجہ سے وہ ہر ایک کو متاثر کرنا جانتے ہیں۔ یہ ابھرتا ہوا گلوکار بہت زیادہ شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ شائقین انہیں ٹرافی جیتنے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں۔

ٹریبیون انڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں دانش نے انڈین آئیڈل کے اپنے سفر ، سوشل میڈیا سے نفرت اور مستقبل میں کیریئر کے طور پر اداکاری کرنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ انڈین آئیڈل میں آنے کے بعد میری زندگی بدل گئی ہے۔ یہ میرے اور میرے والدین کے لیے ایک خواب کی طرح ہے۔

سامعین و شائقین سے مجھے جو محبت ملی وہ ناقابلِ یقین ہے۔ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، میں خوشنصیب ہوں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈین آئیڈل 12 کے اختتام کے بعد اداکاری کی دنیا میں آنے کا ارادہ کر رہے ہیں؟

دانش نے کہا کہ اداکاری ایک ایسی چیز ہے جو مجھ کوقدرتی طور پر آتی ہے۔ اگر مجھے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا تو میں اداکاری ضرور کروں گا۔

خیال رہے کہ ہمیش ریشمیا ، انو ملک اور سونو ککڑ انڈین آئیڈل 12 میں بطور جج شامل ہیں۔ یہ سونی ٹی وی پر نشر ہوتا ہے۔