کرکٹ کیوں سیکھ رہی ہیں تاپسی پنو؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-02-2021
 تاپسی پنو
تاپسی پنو

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو اپنی آنے والی فلم ”شاباش مٹھو“کے لئے سخت محنت کررہی ہیں تاپسی نے فلم”رشم راکٹ“ کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد فلم ”لوپ لپیٹا“ کا گوا شیڈول پورا کیا ہے۔

اب وہ فلم ”شاباش مٹھو“ کی تیاری کررہی ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی خاتون کرکٹ کھلاڑی متالی راج کی حیات پرمبنی ہے۔ تاپسی پنو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان میں وہ نیٹ پر کرکٹ کی مشق کررہی ہیں۔

فی الحال متالی راج کی دوست اورسابق کرکٹر نوشین القادرتاپسی پنو کو کوچنگ دے رہی ہیں۔ تاپسی نے کہا تھا:’:میں نے پہلے کبھی کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ وہ صرف اس گیم کی فین رہی ہیں۔ یہ کردار ایک بڑا چیلنج ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ دباؤ مجھے سب سے اچھا کام کرنے کی تحریک دے گا۔ (ایجنسی ان پٹ)