کے کے آر کے میچ کے بعد شاہ رخ خان کیوں ہوئے جذباتی؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-04-2024
 کے کے آر کے میچ کے بعد شاہ رخ خان کیوں ہوئے جذباتی؟
کے کے آر کے میچ کے بعد شاہ رخ خان کیوں ہوئے جذباتی؟

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
 انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل میں بدھ کو راجستھان رائلز کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ کسی رولر کوسٹر رائیڈ سے کم نہیں تھا۔  دراصل، اداکار شاہ رخ خان اپنی ٹیم کو میدان میں دیکھ کر جذباتی ہوتے نظر آئے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر مداحوں کو چک دے انڈیا یاد آ گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
کے کے آر کو سپورٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان ایک مثالی چیئر لیڈر سے کم نہیں تھے۔ جیسے ہی کرکٹرز نے میچ شروع کیا، سب کی نظریں ایس آر کے پر جم گئیں۔ انہوں نے ڈان فلم کے ساؤنڈ ٹریک پر رقص کرکے تمام توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
میچ کے آغاز میں نظر آنے والی خوشی آخر میں مایوسی میں بدل گئی کیونکہ کے کے آر راجستھان رائلز سے میچ ہار گئی۔ اس دوران اداکار کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں ایس آر کے کو جذباتی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ شائقین نے شاہ رخ اور چک دے انڈیا میں کوچ کبیر کے کردار میں مماثلت بھی بتائی۔
اس میچ کے بعد کے کے آر کی شکست کے بعد شاہ رخ خان ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچے اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ انہیں راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں سے بھی ملتے دیکھا گیا۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہ رخ خان کو سال 2023 میں پٹھان، جوان اور ڈنکی میں دیکھا گیا تھا۔