'شاہ رخ کی مسکراہٹ میں کس کو نظر آئی تھی 'شیطانی ہنسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2022
'شاہ رخ کی مسکراہٹ میں کس کو نظر آئی تھی 'شیطانی ہنسی
'شاہ رخ کی مسکراہٹ میں کس کو نظر آئی تھی 'شیطانی ہنسی

 

 

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے زمانہ طالب علمی کی شرارتوں سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

 شاہ رخ خان نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں اسکول میں بہت شرارتی تھا، ٹیچر مجھے شیطانی مسکراہت والا بچہ کہتی تھیں اور کسی بھی غلطی پر ڈانٹ سے بچنے کی کوششوں میں لگا رہتا تھا۔ اداکار نے کہا کہ شرارت کرنے پر اگر میں ٹیچر کے سامنے مسکرا دوں تو مجھے معافی مل جاتی تھی، مجھے یاد ہے ایک بار میں نے اسکول لیب میں کچھ چیزیں پھاڑ دیں تو ٹیچر نے مجھے پکڑ لیا اور ڈانٹ سے بچنے کے لیے میں نے رونے کی اداکاری کرتے ہوئے بولا گھر میں ماں باپ بھی بری طرح پیش آتے ہیں اور آپ یہاں میرے ساتھ اس طرح کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے رونے کی اداکاری کے دوران سچ میں آنسو بھی آجاتے تھے جس کا مجھے ہمیشہ فائدہ ہوا، اس طرح میں ٹیچرز کی ڈانٹ سے بچ جاتا تھا۔ خیال رہے کہ شاہ خان کے مداحوں کو ان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں ان کے ہمراہ بالی ووڈ اسٹار دیپکا پاڈوکون اور جان ابراہم اپنے جلوے بکھیریں گے۔