کون ہیں فرحانہ بھٹ؟ جو آتے ہی بنیں بگ باس 19 کی ولن

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
کون ہیں فرحانہ بھٹ؟ جو آتے ہی بنیں بگ باس 19 کی ولن
کون ہیں فرحانہ بھٹ؟ جو آتے ہی بنیں بگ باس 19 کی ولن

 



ممبئی / آواز دی وائس
سلمان خان کے مقبول شو ’بگ باس‘ کے 19ویں سیزن کا آغاز ہو چکا ہے۔ شو کے گرینڈ پریمئر میں 16 کنٹسٹنٹس نے گھر میں انٹری لی۔ اس بار کا شو نہایت دلچسپ ہے اور پچھلے تمام سیزنز سے بالکل الگ ہے، کیونکہ اس کی تھیم ’ڈیموکریسی‘ ہے۔
 اس میں گھر والوں کی اپنی حکومت ہوگی۔ اس بار گھر میں جو کنٹسٹنٹس آئے ہیں وہ بھی کافی انوکھے ہیں۔ پریمئر میں ہی کئی لوگوں نے ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ انہی میں سے ایک کنٹسٹنٹ ہیں فرحانہ بھٹ، جو کہ جرنلسٹ، سوشیل ایکٹوسٹ اور اداکارہ ہیں۔ انہیں اسٹیج پر آتے ہی سلمان خان نے ’وِلن‘ کا ٹیگ دے دیا۔ وہ شو کی 12ویں کنٹسٹنٹ تھیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخرکار سلمان خان نے انہیں پہلے دن ہی یہ ٹیگ کیوں دیا؟
سلمان خان نے کیوں دیا ’وِلن‘ کا ٹیگ؟
جب فرحانہ بھٹ شو میں شامل ہوئیں تو وہ بہت پرجوش نظر آئیں۔ وہ خوب سجی سنوری ہو کر گرینڈ پریمئر میں پہنچی تھیں۔ اسٹیج پر آتے ہی سلمان خان نے ان سے پوچھا كہ آپ کو کس بات کی دھمکیاں مل رہی ہیں؟
اس پر اداکارہ نے جواب دیا كہ سچ بولنے کی اور بغیر ڈرے بولنے کی۔
پھر سلمان خان نے کہا كہ آپ پیس ایکٹوسٹ بھی ہو، یہاں پر کیسے امن قائم کرو گی؟
اس پر فرحانہ نے جواب دیا كہ  یہ تو وہاں جا کر ہی پتا چلے گا۔ لوگوں کو دیکھ کر سمجھ آ جائے گا کہ کس طرح کا ایکٹوازم کرنا ہوگا۔
پھر سلمان خان نے ان سے پوچھا كہ آپ کو کس نام سے پکاروں؟
اس پر وہ بولیں كہ آپ جس نام سے چاہیں پکار سکتے ہیں۔ ایکٹوسٹ، تھیراپسٹ یا ایکٹریس۔ بلکہ آپ مجھے اس شو کی وِنر بھی کہہ سکتے ہیں۔
یہ سن کر سلمان خان نے انہیں ’وِنر‘ کی جگہ ’وِلن‘ سمجھ لیا اور فوراً انہیں شو کی ’وِلن‘ کا ٹیگ دے دیا۔ اس پر پرنیت مورے نے بھی سلمان خان کا ساتھ دیا۔ جس پر فرحانہ نے مسکراتے ہوئے کہا كہ دونوں بول سکتے ہیں۔
ناظرین نے فرحانہ کو بہت پسند کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ گھر کے اندر واقعی امن قائم کرتی ہیں یا پھر ہنگامہ برپا کرتی ہیں، کیونکہ ’وِلن‘ کا ٹیگ تو وہ پہلے ہی لے چکی ہیں۔
۔8ویں کلاس سے ماڈلنگ کر رہی ہیں فرحانہ بھٹ
فرحانہ نے بتایا كہ میں صرف چار ماہ کی تھی جب میرے پاپا نے ہمیں کسی اور کے لیے چھوڑ دیا۔ ان کے ایک فیصلے نے میری پوری زندگی بدل دی۔
انہوں نے کہا كہ میں نے 8ویں کلاس سے کشمیری ماڈل کے طور پر سفر شروع کیا اور پھر گھر کی ذمہ داریاں اٹھا لیں۔ مگر یہ بات میرے قریبی رشتہ داروں کو پسند نہیں تھی۔ خاص طور پر میرے ماموں نے کبھی اس فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ اس وجہ سے رشتے خراب ہوئے، لیکن میری ماں نے میرا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا۔ انہی کے سپورٹ نے مجھے مضبوط بنایا۔
فرحانہ بھٹ کو ملی دھمکیاں
فرحانہ کا دعویٰ ہے كہ مجھے کئی و لاگز میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ سوچو صرف ایک لڑکی جو سچ بولنا چاہتی تھی، اسے مارنے کی دھمکی ملی۔ لیکن میں نے اپنا راستہ کبھی نہیں بدلا۔
انہوں نے فلمی کیریئر کے بارے میں بتایا كہ میری پہلی فلم ’لیلا مجنوں‘ تھی۔ اس فلم سے مجھے شہرت اور لائم لائٹ ملی، لیکن سماج سے بے عزتی، کردار پر الزام اور بائیکاٹ کی دھمکیاں بھی ملیں۔ پھر بھی میں رکی نہیں۔
یاد رہے کہ فرحانہ بھٹ کا تعلق کشمیر کے سری نگر سے ہے۔