تاریخ کی کتابوں میں ہمارے راجوں کے بارے میں بہت کم:اکشے کمار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2022
تاریخ کی کتابوں میں ہمارے راجوں کے بارے میں بہت کم:اکشے کمار
تاریخ کی کتابوں میں ہمارے راجوں کے بارے میں بہت کم:اکشے کمار

 

 

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے راجہ پرتھوی راج چوہان پر مبنی اپنی آنے والی فلم پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تاریخ کی کتابوں میں ہندوستانی راجوں کا ذکر کم ملتا ہے جب کہ حملہ آوروں کا ان کتابوں میں بڑا کردار ہوتا ہے۔ اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی فلم 'پرتھویراج' اس جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

اکشے کمار نے ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری تاریخ کی کتابوں میں پرتھوی راج چوہان کے بارے میں صرف دو تین لائنیں ہیں لیکن حملہ آوروں کے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا ہے۔

اداکار نے وزیر تعلیم سے اس معاملے کو دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ثقافت اور ہمارے مہاراجائوں کے بارے میں تاریخ کی کتابوں میں بہت کچھ نہیں ہے۔

اکشے نے کہا کہ ہماری تاریخ کی کتابوں میں اس کے بارے میں لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ میں وزیر تعلیم سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور دیکھیں کہ کیا ہم اس میں توازن پیدا کر سکتے ہیں۔

ہمیں مغلوں کے بارے میں جاننا چاہیے، لیکن ہمیں اپنے راجوں کے بارے میں بھی جاننا چاہیے، وہ بھی بہت اچھے تھے۔ اس سے پہلے اکشے کمار پرتھوی راج کی کامیابی کے لیے بابا وشوناتھ کی پناہ میں کاشی پہنچ چکے ہیں۔

انھوں نے ہاتھ میں پوجا کی تھالی لے کر لکھا- ہر ہر مہادیو۔ فلم کے پروموشن کے دوران اکشے کمار نے گنگاکی سیر بھی کی اور اچانک کشتی سے گنگا میں چھلانگ لگا یا۔

گلوکار کرشن کمار کناتھ (کے کے) کی موت پر اکشے کمار نے کہا کہ وہ میرے کیریئر کا حصہ تھے، وہ میری فلموں کا حصہ تھے۔ انہوں نے ایئر لفٹ کے لیے ایک بہت بڑا گانا گایا۔ کل رات جو کچھ ہوا وہ انتہائی اندوہناک اور افسوسناک ہے۔ دماغی صحت پر انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو پرسکون رکھنا چاہیے۔ ہمیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں رش کو تھوڑا کم کرنا چاہیے، چند سالوں کے لیے جب تک کہ ہم کووڈ سے باہر نہیں آتے۔

پی ایم مودی کے انٹرویو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے پی ایم کا انٹرویو کرنے کا موقع ملے گا۔ میں پہلے تھوڑا سا بے چین محسوس کر رہا تھا لیکن جب میں نے ان سے بات کرنا شروع کیا تو انھوں نے مجھے آرام محسوس کرایا۔ پی ایم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ خود کو لوگوں کے مطابق ڈھالنا جانتے ہیں۔

پھر ہیرا پھیری‘ کے سٹار نے کہا کہ ہمیں نصاب میں توازن کی ضرورت ہے۔ ’ہم اس کو متوازن بناسکتے ہیں۔ میں نہیں کہہ رہا ہوں کہ ہمیں مغلوں کے بارے میں نہیں جاننا چاہیے لیکن اس میں توازن پیدا کریں۔ وہ بھی بہت عظیم تھے۔ ’اس کو سب کے سامنے لائیں، ہمارے بچے مہارانا پرتاب کے بارے میں جاننا چاہیں گے۔‘

اس سوال پر کہ ان سے گھر میں سوال نہیں ہوا کہ انہوں نے اکبر یا ٹیپو سلطان کے بجائے فلم کے لیے پرتھوری راج کو ہی کیوں چنا؟ تو ان کا جواب تھا کہ ’میرا بیٹا برٹش راج کے بارے میں جانتے ہیں اور ان کو مغلوں کا بھی پتہ ہے لیکن ان کو پرتھوری راج کے بارے میں نہیں پتہ۔‘

خیال رہے ’پرتھوی راج‘ نامی فلم میں اکشے کمار کے مدمقابل مانوشی چیلار اپنے اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جن کی یہ پہلی فلم ہے۔ مانوچی چیلار 2017 میں مس انڈیا رہی ہیں۔ فلم میں سنجے دھت اور سونو سود بھی جلوہ گر ہورہے ہیں اور یہ تین جون کو ریلیز ہوگی

بدقسمتی سے ہمارے نصاب کی کتابوں میں پرتھوی راج چوہان کے بارے میں دو سے تین لائنیں ہیں اور حملہ آوروں کے بارے میں بہت کچھ ہے۔‘ ان کے مطابق ہمارے نصاب میں ہمارے کلچر اور مہاراجوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں۔ ’مجھے حیرت ہوئی پرتھوری راج کے بارے میں اتنا کچھ ہے اور ہم اس کے بارے میں نہیں جانتے۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی وزیرتعلیم سے اپیل کرنا چاہیں گے کہ اس معاملے کو دیکھیں کہ کیا ہم اس میں تبدیلی کر سکتے ہیں