بالی ووڈ میں پاکستان کے سنگر عاطف اسلم کی 7 سال کے وقفے کے بعد واپسی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2024
بالی ووڈ میں  پاکستان کے سنگر عاطف اسلم کی 7 سال کے وقفے کے بعد واپسی
بالی ووڈ میں پاکستان کے سنگر عاطف اسلم کی 7 سال کے وقفے کے بعد واپسی

 

ممبئی: یوں تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور سفارتی کشیدگی ہے جس کے سبب کھیلوں کی دنیا متاثر ہوئی ہے خاص طور سے کرکٹ کی بات کریں - لیکن بالی وڈ میں کہیں نہ کہیں یہ رشتہ دوبارہ بنتا نظر ا رہا ہے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم سات برس کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بالی وڈ میں سُروں کا جادو جگانے جا رہے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق عاطف اسلم کی یہ واپسی آنے والی فلم 'لوا سٹوری آف 90'کے ذریعے ہو رہی ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستانی فنکاروں کے انڈیا میں پرفارم کرنے پر عائد پابندی ختم کی گئی تھی جس کے بعد فلم کے ہدایت کار امت کساریا نے گلوکار سے رابطہ کیا- 

یاد رہے کہ وہ زیادہ تر اردو اور ہندی زبان میں گاتِے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے پنجابی اور بنگالی میں بھی گایا ہے۔ 2008 میں ان کو تمغا امتیاز سے نوازا گیا جو پاکستانی شہریوں کو دیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے اور بہت سے لکس سٹائل اعزازات بھی ملے ہیں

انہوں نے اس بارے میں کہا ہے کہ یہ ایک سادہ سی فیملی ڈرامہ فلم ہو گی جس سے 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔امت کساریا نے مزید کہا کہ 'کسی نہ کسی کو یہ پہل تو کرنا ہی تھی اور اس ٹوٹے تعلق کو جوڑنا تھا۔ میں جانتا ہوں بہت سے لوگ میرا مذاق اُڑائیں گے مگر مجھے ایسا ہی کرنا تھا۔'

اپ کو بتا دیں کہ عاطف اسلم نے گلوکاری کا آغاز جل بینڈ میں مرکزی صداکار کی حثیت سے کیا۔ اس کا پہلا گانا عادت بہت جلد پاکستان اور انٹرنیٹ کے ذریعے باقی دنیا میں مشہور ہو گیا۔ اس گانے نے عاطف اسلم کو ایک الگ پہچان دی

ہدایت کار نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی ٹیم فلم کے مرکزی 'گیت' کے لیے گانا ریکارڈ کروانا چاہتی تھی اور عاطف اسلم اس رومانوی گیت کے لیے بہترین انتخاب تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ فلم ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو ایک معصومانہ سی زندگی گزارنا اور محبت میں گرفتار ہونا چاہتا ہے۔'امت کساریا نے بتایا کہ 'عاطف اسلم کو اگر یہ گیت پسند نہ آتا تو وہ اسے گانے کے لیے آمادہ نہ ہوتے۔ میں نے انہیں یہ پیغام بھیجا کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا معاملہ ہے۔‘
’عاطف اسلم نے اس بارے میں سوچا کی اور مجھ سے بات کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو یہ گیت پسند آیا۔ میں نے ان سے کہا کہ ہمارے پاس اس گیت کو ریکارڈ کرنے کے لیے مختصر وقت ہے۔'
ہدایت کار کے مطابق عاطف اسلم علیل ہونے کے باوجود اس گیت کی ریکارڈنگ کے لیے ہمارے ساتھ موجود رہے۔میوزک ڈائریکٹر راہول نائر نے اس گیت کو کمپوز کیا ہے جب کہ اسے شملہ میں فلم کے لیڈ ایکٹرس ادھیان سمن اور مس یونیورس ڈیوا دیویتا رائے پر فلمایا گیا ہے۔
عاطف اسلم نے آخری بار بالی ووڈ فلموں ہم اور نمستے انگلینڈ کے لیے گیت گائے تھے۔ یاد رہے کہ  2016 میں اُوڑی حملوں سے قبل پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں اور شاعروں کے انڈیا میں پرفارم کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی