رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-02-2026
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں

 



رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ دونوں ستاروں کی شادی کی پہلی تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رشمیکا اور وجے نے 26 فروری کو اودے پور میں روایتی رسومات کے ساتھ شادی کی۔ دونوں نے اپنی شادی کی پہلی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہے۔ رشمیکا نے شادی کی متعدد تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر
نوبیاہتا جوڑے کی پہلی تصاویر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر تیزی سے ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ رشمیکا اور وجے نے اپنی شادی کی پہلی تصاویر اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ رشمیکا نے تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کرتے ہوئے لکھا كہ ہیلو میرے پیارے دوستو، آپ سب میرے شوہر، مسٹر وجے دیوراکونڈا سے ملو!! یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے مجھے سچے پیار کا احساس دلایا، یہ وہ انسان ہیں جن کی وجہ سے مجھے سکون اور اطمینان ملا۔
میں وہ عورت بن گئی ہوں جس کا میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا
رشمیکا نے مزید لکھا كہ میں وہ عورت بن گئی ہوں جس کا میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا، کیونکہ آپ نے مجھے وہ بنایا ہے جو میں آج ہوں۔ اچانک میری تمام کامیابیاں، جدوجہد، خوشیاں، غم، مسرتیں اور زندگی سب کچھ اب کہیں زیادہ معنی خیز لگنے لگا ہے، کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں اور ان سب کے گواہ ہیں۔
میں نے اپنی سب سے اچھی دوست کو اپنی بیوی بنا لیا:  وجے
ادھر اداکار وجے نے اپنے پوسٹ میں لکھا كہ ایک دن مجھے اس کی بہت یاد آئی۔ اتنی یاد آئی کہ مجھے لگا اگر وہ میرے ساتھ ہوتی تو میرا دن اور بھی بہتر ہوتا۔ اگر وہ میرے سامنے بیٹھی ہوتی تو میرا کھانا اور بھی لذیذ لگتا۔ اگر وہ میرے ساتھ ورزش کرتی تو مجھے زیادہ مزہ آتا اور وہ اتنا مشکل محسوس نہ ہوتا۔ مجھے اس کی ضرورت تھی—بس گھر جیسا سکون اور امن محسوس کرنے کے لیے، چاہے میں کہیں بھی ہوں۔ اسی لیے میں نے اپنی سب سے اچھی دوست کو اپنی بیوی بنا لیا۔
تصاویر میں جوڑا سرخ اور سفید رنگ کے ملبوسات میں ملبوس، سونے کے زیورات سے آراستہ نظر آ رہا ہے۔ رشمیکا کی شیئر کردہ تصاویر میں سے ایک میں وجے گھوڑے پر سوار آتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ وجے کی پوسٹ میں شادی کے اسٹیج پر نم آنکھوں والی رشمیکا کی تصویر شامل ہے۔ دونوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔