فلم تھاما 100 کروڑ کلب میں شامل

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-10-2025
فلم تھاما 100 کروڑ کلب میں شامل
فلم تھاما 100 کروڑ کلب میں شامل

 



ممبئی/ آواز دی وائس
گزشتہ ہفتے سنیما گھروں میں دو فلمیں ریلیز ہوئیں اور دونوں ہی ناظرین کے دلوں میں اپنی الگ جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ ایک طرف ہارر کامیڈی فلم "تھاما" تھی، تو دوسری طرف رومینٹک فلم "ایک دیوانے کی دیوانیت" تھی۔ صرف آٹھ دنوں میں ہی آیوشمان کھرانہ-رشميکا مندنا اور ہرشوردھن رانے-سونم باجوا کی فلموں نے کمال کر دکھایا ہے۔ ایک فلم نے 100 کروڑ کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جب کہ دوسری نے اپنی لاگت نکال لی ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان کا کلیکشن 
۔100 کروڑ کے پار ‘تھاما
ہدایت کار آدتیہ سرپوتدار اور میڈاک فلمز کے بینر تلے بنی فلم "تھاما" باکس آفس پر ریلیز کے پہلے دن سے ہی شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔ اگرچہ درمیان میں اس کی کمائی میں کچھ کمی ضرور آئی، مگر ریلیز کے آٹھویں دن تک فلم نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔
سکنلک کی رپورٹ کے مطابق، ہارر کامیڈی یونیورس کا حصہ "تھاما" نے آٹھویں دن (منگل کو) 5.5 کروڑ روپے کمائے، اور اس طرح ہندوستانی باکس آفس پر اس کی مجموعی کمائی 101.10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اب یہ فلم 2025 کی ان چند فلموں میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے اس سال 100 کروڑ کلب میں جگہ بنائی۔
صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ بیرونِ ملک بھی آیوشمان کھرانہ، رشميکا مندنا اور نوازالدین صدیقی کی یہ فلم بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ورلڈوائیڈ کلیکشن اب تک 138.4 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ایک دیوانے کی دیوانیت’ نے نکالی لاگت
تھاما’ کے ساتھ ہی ہرشوردھن رانے اور سونم باجوا کی فلم "ایک دیوانے کی دیوانیت" بھی سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ تقریباً 50 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی اس فلم نے صرف آٹھ دنوں میں ہی اپنی لاگت پوری کر لی ہے۔ سکنلک کے مطابق، منگل کو (آٹھویں دن) فلم نے 4.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی کمائی 49.35 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔