تاپسی پنو فلم'دوبارہ' میں جلد نظر آئیں گی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-07-2022
تاپسی پنو فلم'دوبارہ' میں جلد نظر آئیں گی
تاپسی پنو فلم'دوبارہ' میں جلد نظر آئیں گی

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

 الی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو جلد ہی فلم 'دوبارہ' میں نظر آئیں گی، فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشپ اور پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں۔

اس سنسنی خیز ٹائم ٹریول موضوع پر مبنی فلم کا ٹریلر بدھ کو ریلیز ہوا جس میں دکھایا گیا ہے کہ تاپسی پنو ایک 26 سال پرانے پراسرار معمے کو حل کر رہی ہیں۔

'دوبارہ' ایک خاتون کی کہانی ہے جو ایک لڑکے کی زندگی بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں خاتون اور لڑکے کو ایک دوسرے سے ایک ٹی وی سیٹ کے ذریعے رابطہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم بھارت میں 19 اگست کو ریلیز ہوگی لیکن اس سے بھی پہلے آسٹریلیا میں 12 اگست کو پریمیئر ہو جائے گا۔

'دوبارہ' ہسپانوی فلم 'میراج' سے ماخوذ ہے جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔