مخملیں آوازاور ہوشرباادائوں سے فلمی دنیا پرراج والی ثریا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2021
مخملیں اوازاور ہوشرباادائوں سے فلمی دنیا پرراج والی ثریا
مخملیں اوازاور ہوشرباادائوں سے فلمی دنیا پرراج والی ثریا

 

 

مخملیں آواز،حسن بے نیاز،اورانوکھے نازواندازکی ملکہ ثریانے بلیک اینڈوائٹ فلموں میں تہلکہ مچا رکھا تھا۔

ان کے نام پر سنیما ہالوں میں ناظرین کی بھیڑ لگ جاتی تھی۔

ثریا کی پیدائش 15 جون 1929کوگوجرانوالہ (پنجاب) میں ہوئی اور انھوں نے بچپن سے ہی اداکاری شروع کردی تھی۔

ان کا انتقال 31 جنوری 2007کو ممبئی میں ہوا مگر اس سے دہائیوں پہلے انھوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

ثریا 60 اور 50 کی دہائی میں ہندی سنیما کابڑا نام تھیں۔12 سال کی عمر میں، انہوں نے 1941 میں فلم ’تاج محل‘ سے کام شروع کیا۔جبکہ 1942 میں فلم’شاردا‘ کے لئے انھوں نے پہلا گانا گایا تھا۔

ثریا اور دیوآنند کی محبت کے چرچے عام ہوئے مگروہ آپس میں شادی نہیں کرپائے اور ثریا نے پوری زندگی تنہاگزاردی۔

ان کی بڑی فلموں کے نام ہیں مرزا غالب، دو ستارے، راجپوت، صنم، نیلی،انمول گھڑی،پیارکی جیت، داستان، کھلاڑی، شاعر، پیار کی جیت،ہماری بات۔