فلم ستارے زمین پر نے یوٹیوب پر بنایا ریکارڈ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-09-2025
فلم ستارے زمین پر نے یوٹیوب پر بنایا ریکارڈ
فلم ستارے زمین پر نے یوٹیوب پر بنایا ریکارڈ

 



ممبئی/ آواز دی وائس
گزشتہ ماہ اداکار عامر خان کی فلم "ستارے زمین پر" یوٹیوب پر پے پر ویو ماڈل پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس ماڈل میں کوئی بھی صرف 100 روپے ادا کر کے فلم دیکھ سکتا ہے۔ حال ہی میں عامر خان نے بتایا کہ انہیں اس فلم کے لیے 125 کروڑ روپے کی او ٹی ٹی ڈیل کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔ وہیں یوٹیوب پر ملے رسپانس کے بارے میں عامر نے کہا کہ ان کی فلم نے عام بزنس کے مقابلے 20 گنا زیادہ کمائی کی۔
 عامر نے کہا کہ یوٹیوب کی پالیسی ہے کہ وہ پے-پر-ویو ریلیز کے لیے ویوز کی تعداد ظاہر نہیں کرتا۔ میں اس کا احترام کرتا ہوں، لیکن پے-پر-ویو بزنس ابھی شروعاتی مرحلے میں ہے۔ ابھی تک ہم نے عام کمائی سے 20 گنا زیادہ کمایا ہے، جو اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔
آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ستارے زمین پر میں عامر خان کے ساتھ جنیلیا ڈیسوزا مرکزی کردار میں ہیں۔
تاہم عامر نے آگے یہ بھی کہا کہ اگر آپ اسے بالکل اعداد و شمار میں دیکھیں تو کیا یہ 125 کروڑ چھوڑنے کے لائق ہے؟ نہیں، اس کا موازنہ اس آفر سے نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن میں مانتا ہوں کہ یہ ابھی ایک عمل ہے، ایک ورک اِن پروگریس ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔ اس کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ جو شکایت مجھے ہمیشہ ملتی تھی کہ میری فلم سب کے لیے دستیاب نہیں ہوتی، اب وہ ختم ہو گئی ہے۔ اس ماڈل سے میری فلم ہندوستان کی بڑی آبادی تک پہنچ سکی ہے۔
عامر نے کہا کہ انہیں او ٹی ٹی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں اپنی فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو نہیں بیچوں گا۔ ایسا کیوں کروں گا؟ میری پریشانی صرف اس ٹائم پیریڈ سے ہے (تھیٹر اور اسٹریمنگ ریلیز کے درمیان آٹھ ہفتے کا فرق)۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں جو پے-پر-ویو ماڈل کی ونڈو ہے، وہ ہمارے یہاں نہیں تھی۔ میری کوشش ہے کہ اس کے لیے ایک نیا آپشن کھولا جائے تاکہ فلم کا صحیح طریقے سے استعمال ہو سکے۔ مجھے او ٹی ٹی سے کوئی دقت نہیں ہے۔ میں خود بھی او ٹی ٹی پر فلم دیکھتا ہوں۔