ممبئی/ آواز دی وائس
عامر خان کی فلم "ستارے زمین پر" 20 جون کو ریلیز ہو رہی ہے، اور اس سے ایک دن پہلے ممبئی میں اس کا شاندار پریمیئر منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں بالی ووڈ کے کئی ستارے شریک ہوئے، مگر پوری توجہ چرالے گئے سلمان خان اور شاہ رخ خان۔۔۔۔
سلمان کی مستی
سلمان خان ہمیشہ کی طرح اس ایونٹ میں بھی پورے جوش میں نظر آئے۔ ریڈ کارپٹ پر انہوں نے فوٹوگرافروں (پپرازی) کے ساتھ خوب مستی کی اور کہا کہ ایک تو میں انٹرویو دے رہا ہوں، تم لوگ لے نہیں رہے ہو۔ ان کی یہ بات سن کر سب ہنسنے لگے۔
اس کے بعد سلمان نے عامر خان کی فلم کی تعریف کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فلم بہت اچھی لگی، میں نے ہاں بھی کر دی، پھر عامر کا فون آتا ہے کہ میں یہ فلم کر رہا ہوں۔ اس پر عامر ہنستے ہوئے بولے، کیا یار!" اور دونوں گلے لگ گئے۔ فینز کو دونوں خانز کا یہ خاص انداز بے حد پسند آیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
شاہ رخ خان کی انٹری بنی ہائی لائٹ
دوسری جانب، جب شاہ رخ خان نے "ستارے زمین پر" کے پریمیئر میں انٹری لی، تو پورے ماحول کا رنگ ہی بدل گیا۔ سیٹ پر موجود لوگ انہیں دیکھ کر جھوم اٹھے۔ شاہ رخ نے نہ صرف فلم کی کاسٹ سے ملاقات کی، بلکہ خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں اور پیار سے انہیں گلے بھی لگایا۔
اسی دوران ایک خاتون مداح نے جب انہیں گلے لگایا، تو شاہ رخ نے محبت سے اس کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے اس جذبے کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ مداح کہہ رہے ہیں کہ کنگ خان صرف اسکرین پر ہی نہیں، حقیقی زندگی میں بھی دلوں کے بادشاہ ہیں۔