ممبئی/ آواز دی وائس
فلمی اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ رانی مکھرجی نے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کے زمرے میں قومی ایوارڈ جیتنے پر ڈانس کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
شاہ رخ نے اپنا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قومی ایوارڈ... ہماری دونوں کی ادھوری خواہش پوری ہو گئی... مبارک ہو رانی، تم واقعی ایک رانی ہو اور تمہارے لیے ہمیشہ محبت رہے گی۔
اسی کے ساتھ شاہ رخ اور رانی نے شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی پہلی ڈائریکٹ کردہ سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے گانے ’’تو پہلی، تو آخری‘‘ پر ڈانس کیا۔
شاہ رخ نے ایٹلی کی 2023 میں ریلیز ہوئی فلم ’جوان‘ میں اپنی اداکاری کے لیے قومی ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ رانی کو 2023 میں ریلیز ہوئی سوانحی فلم ’مسز چٹرجی ورسز ناروے‘ میں اپنے کردار کے لیے یہ ایوارڈ ملا۔
کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’چلتے چلتے‘، ’پہیلی‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی یادگار فلموں میں ساتھ کام کرنے والے دونوں فنکاروں کے لیے یہ پہلا قومی ایوارڈ ہے۔ رانی مکھرجی اب اپنی اگلی فلم ’مردانی 3‘ میں نظر آئیں گی، جبکہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ ہوگی۔ یہ دونوں فلمیں 2026 میں ریلیز ہوں گی۔