شبانہ اعظمی:آرٹ فلموں سے کمرشیل فلموں تک کا سفر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
شبانہ اعظمی:آرٹ فلموں سے کمرشیل فلموں تک کا سفر
شبانہ اعظمی:آرٹ فلموں سے کمرشیل فلموں تک کا سفر

 

 

ممبئی:بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی آج 71 برس کی ہو گئیں۔ شبانہ 18 اعظمی ستمبر 1950 کو پیدا ہوئیں۔ ان کے کے والد کیفی اعظمی ایک مشہور شاعر اور نغمہ نگار تھے جبکہ والدہ شوکت اعظمی تھیٹر کی معروف اداکارہ تھیں۔

شبانہ نے سینٹ زیویئر کالج دہلی سے گریجویشن مکمل کی اور اس کے بعد انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا۔ . وہ پونے میں اداکاری کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اداکارہ بن گئیں۔ اداکارہ بننے کے لیے 1973 میں ممبئی آئی تھیں۔

یہاں ان کی ملاقات پروڈیوسر/ ہدایت کار خواجہ احمد عباس سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی فلم فاصلے میں کام کرنے کی پیشکش کی۔

اس فلم کی تکمیل سے قبل ان کی فلم انکُر ریلیز ہوگئی۔ شیام بینیگل کی ہدایت کاری میں بنی اور 1974 میں ریلیز ہوئی ، فلم انکُر حیدرآباد کے ایک سچے واقعے پر مبنی تھی۔

اس فلم میں شبانہ اعظمی نے ایک دیہاتی لڑکی لکشمی کا کردار ادا کیا جو شہر سے تعلق رکھنے والی کالج اسٹوڈنٹ سے پیار کرتی ہے۔ فلم بنانے کے دوران شیام بینیگل نے کئی اداکاراؤں کو اپنی کہانی سنائی ، لیکن سب نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

ایسا کردار کسی بھی اداکارہ کے لیے اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ایک پرخطر کام ہو سکتا تھا ، لیکن شبانہ اعظمی نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور اپنی سادہ اداکاری سے ناقدین کے ساتھ ساتھ ناظرین کے دل جیت کر فلم کو سپر ہٹ بنا دیا۔

اس فلم میں ان کی شاندار اداکاری پر انہیں بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ دیا گیا۔ سال 1975 میں شبانہ اعظمی کو ان کے ساتھ شیام بینیگل کی فلم نشانت میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا۔

سنہ 1977 شبانہ اعظمی کے سنے کیریئر میں ایک اہم پڑاؤ ثابت ہوا۔ امسال انہیں عظیم فلم ساز ستیہ جیت رے کی فلم شطرنج کے کھلاڑی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں فلم سوامی میں اعلیٰ اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔