اکیڈمی ایوارڈ کی دعویدار فلم ’برتھ ڈے بوائے‘ کی آئی ایف ایف آئی میں اسکریننگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اکیڈمی ایوارڈ کی دعویدار فلم ’برتھ ڈے بوائے‘ کی آئی ایف ایف آئی  میں اسکریننگ
اکیڈمی ایوارڈ کی دعویدار فلم ’برتھ ڈے بوائے‘ کی آئی ایف ایف آئی میں اسکریننگ

 

 

موم بتیاں، کیک، روشنی اور دوست… اپنی سالگرہ پر کوئی بھلا اور کیا مانگ سکتا ہے؟ جمی نے اپنی 45ویں سالگرہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیچ ہاؤس میں منائی۔ سب کچھ الٹا ہو جاتا ہے جب وہ قبول کرتا ہے کہ کیک کاٹنے کے بعد وہ خود کو مارنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

برتھ ڈے بوائے (کم پلینیرو)‘ (2022) آرٹورو مونٹے نیگرو کی ہدایت کاری میں بنی ہوئی ایک پنامین تھریلر فلم ہے۔ 53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول، گوا کے دوران منعقد ’ٹیبل ٹاک‘ میں اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے آرٹورو مونٹے نیگرو نے دنیا میں خودکشی کی اعلی شرح کے بارے میں بات کی۔ آرٹورو نے وہاں موجود ناظرین کو بتایا کہ ’’برتھ ڈے بوائے ایک ایسی فلم ہے جو دوستی کے بارے میں بات کرتی ہے۔ اہمیت صرف دور حاضر کی ہے اور مستقبل کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘

ٹیبل ٹاک‘ میں فلم کے اسکرپٹ رائٹر اور فلم ساز اینڈری جے بیری اینٹوس بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا، ’’فلم کی تھیم کے بارے میں خیال وبائی مرض کے وقت پیدا ہوا۔ ہم بڑے پیمانے پر موت کے بارے میں بات کر رہے تھے۔‘‘ فلم ایمیو ٹروفک لیٹرل اسکلیروسس (اے ایل ایس) بیماری کے بارے میں ہے، جس کا ہیرو شکار ہو جاتا ہے۔ فلم کے ہدایت کار نے کہا، ’’فلم اے ایل ایس کے بارے میں بھی ایک بات چیت ہے جسے پہلے کسی نے نہیں چھوا تھا۔‘‘ بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اپنی باتیں کہنے کے قابل نہیں ہونا بہت ہی گھٹن بھرا اور مایوس کن ہوتا ہے۔

یہ فلم اس سال اکیڈمی ایوارڈ کی بھی دعویدار ہے۔ آرٹورو مونٹے نیگرو نے کہا کہ ’’اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت اچھی بات ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ جھنڈا لے جا رہے ہیں۔‘‘ فلم ’برتھ ڈے بوائے‘ زندگی کا ایک جشن ہے۔ ہدایت کار نے مزید کہا کہ ’’ہماری فلم بہت ہی ذاتی ہے۔ یہ پیدائش اور موت جیسی چیزوں کے بارے میں بات کرتی ہے۔ یہ زندگی کے سائیکل کو دکھاتی ہے