سعودی فلم ’حد الطار‘ آسکر میں نمائندگی کے لیے نامزد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-11-2021
سعودی فلم ’حد الطار‘ آسکر میں نمائندگی کے لیے نامزد
سعودی فلم ’حد الطار‘ آسکر میں نمائندگی کے لیے نامزد

 

 

 

ریاض :  سعودی عرب کی فلم اتھارٹی نے بہترین بین الاقوامی فلم کیٹیگری کے آئندہ آسکر مقابلے میں باضابطہ نمائندگی کے لیے فیچر فلم ’حد الطار‘ کا انتخاب کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق اس فلم کو سعودی کی طرف سے آسکر کے لیے پیش کیے جانے کا فیصلہ فلم اتھارٹی نے کیا ہے۔

دیگر فلموں کی ایک لمبی فہرست میں حد الطار شامل ہوگی جو کئی مراحل سے گزرے گی۔ حتمی فہرست کا اعلان کرنے سے پہلے آسکر ایوارڈ دینے والی امریکن اکیڈمی آف سائنسز اینڈ آرٹس کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔ آسکر کمیٹی کی طرف سے ایوارڈ کے لیے فلموں کا انتخاب 27 مارچ 2022 کو لاس اینجلس میں کیا جائے گا۔

 یہ فلم پہلی بار قاہرہ فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھی اوراس نے فیسٹیول میں خصوصی جیوری پرائز جیتا تھا۔ اسے سویڈش مالمو عرب فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا گیا تھا اوراس کے اندر دکھائے جانے کے علاوہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

 اس کے علاوہ حد الطار نے مملکت اور سعودی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیت رکھا ہے۔

 فلم کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الشلاحی نے آسکر میں سعودی عرب کی نمائندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہترین بین الاقوامی فلم کیٹیگری کے لیے آسکر کی دوڑ میں مملکت سعودی عرب کی نمائندگی کرنے پر خوشی اور فخر ہے۔

 فلمیں ہم سے آگے نکل چکی ہیں۔ اس کے بعد مزید فلمیں آئیں گی اور سعودی سینما اپنے بنانے والوں کی خواہش کو سب سے بڑے فورمز تک پہنچا دے گا۔