’سردارادھم‘نئی نسل کوعظیم مجاہدآزادی سے روبروکرنے کی کوشش

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-10-2021
’سردارادھم‘نئی نسل کوعظیم مجاہدآزدی سے روبروکرنے کی کوشش
’سردارادھم‘نئی نسل کوعظیم مجاہدآزدی سے روبروکرنے کی کوشش

 

 

منجیت ٹھاکر،نئی دہلی

’’سرداراُدھم‘‘ نامی ایک فلم اس ہفتے کو ایمیزون پرائم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔ موجودہ دور کے بہترین اداکار ، وکی کوشل اس فلم میں مرکزی کردار میں ہیں۔ بلاشبہ سردار ادھم سنگھ ایک ایسے انقلابی رہے ہیں جن کی زندگی سے متعلق واقعات لوگوں کی توجہ حاصل کریں گے۔

ایسا نہیں ہے کہ سردار ادھم سنگھ پہلی بار فلمی میڈیم میں نظر آئیں گے۔ ادھم سنگھ نے خود بھی فلموں میں کام کیا تھا اور وہ بھی ہالی وڈ فلموں میں۔ 26 دسمبر1988 کو پیدا ہونے والے اودھم سنگھ، مجاہدین آزادی میں ایک ایسی شخصیت ہیں جو ملک کے نوجوانوں کے لئے ہمت وحوصلہ کی علامت ہیں۔1933 میں انھیں مائیکل اوڈائر کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

awaz

اوڈائر پنجاب کے لیفٹیننٹ گورنر تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ریجینالڈ ڈائر نے جلیانوالہ باغ میں فائرنگ کا حکم دیا تھا اور او ڈائر نے اس کے فعل کی مذمت کی۔ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں سردار ادھم سنگھ کا نام انقلابیوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

ادھم سنگھ کے جسد خاکی کی باقیات جلیانوالہ باغ ، امرتسر میں آج بھی محفوظ ہیں۔ ظاہر ہے کہ ادھم سنگھ نے غلط شخص کو جلیانوالہ باغ کے مجرم کے طور پر سزا دی تھی اور ان کی جدوجہد کی کہانی آج کے نوجوانوں تک اس فلم کے ذریعے پہنچے گی۔

لیکن یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ سردار ادھم سنگھ نے ہالی وڈ فلموں میں کام کیا۔ انھوں نے ایک نہیں بلکہ دو فلموں میں کام کیا۔ کیا وہ اداکاری میں دلچسپی رکھتے تھے؟ نہیں.۔۔ ان کی اداکاری کا واحد مقصد غدر پارٹی یعنی ہندوستان کے انقلابیوں کی پارٹی کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا تھا۔

غدر پارٹی کی تشکیل لالہ ہردیاال نے ہندوستان کو برطانوی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے کی تھی۔ سردار ادھم سنگھ نے 1937 میں فلم ’’الیفینٹ بوائے‘‘میں کام کیا اور 1939 میں انہوں نے ’’دی فورفیدرز‘‘ میں بھی کام کیا۔ فلم ’’الیفنٹ بوائے‘‘کی کہانی ، روڈ یارڈ کپلنگ کی کتاب دی جنگل بک میں شامل ہے۔

اس فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں بہترین ڈائرکشن کا ایوارڈ بھی جیتا۔ جالٹن کورڈا کی دی فورفیدرس ایک برطانوی افسر کے بارے میں تھی جو اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے ایک عرب کا بھیس بدلتا ہے۔

تاہم ان دونوں فلموں میں سردار ادھم سنگھ کا کردار بہت چھوٹا تھا اور یہ دونوں فلمیں بھارت میں کبھی ریلیز نہیں ہوئیں۔ سردار ادھم سنگھ پر وکی کوشل کی اس تازہ فلم سے پہلے بھی ان پر کئی فلمیں بن چکی ہیں۔ سرفروش( پنجابی میں)دی اسٹوری آف شہید ادھم سنگھ 1976 میں ریلیز ہوئی۔

ایک سال بعد ، 1977 میں ، جلیانوالہ باغ ریلیز ہوئی، جسے گلزار نے لکھا تھا اور پرکشت ساہنی نے سردار ادھم سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔ کئی سالوں کے بعد سال 2000 میں شہید ادھم سنگھ عرف رام محمد سنگھ آزاد کے نام سے ایک فلم بنائی گئی جس میں راج ببر نے سردار ادھم سنگھ کا کردار ادا کیا۔

ادھم سنگھ کا بچپن کا نام شیر سنگھ تھا اور وہ ضلع سنگرور کے سنام گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ بچے تھے کہ ان کے والدین کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد ان کی پرورش پوٹلیہار کے مرکزی خالصہ یتیم خانے میں ہوئی۔

اودھم سنگھ جلیانوالہ باغ قتل عام کے چشم دید گواہ تھے اور اس واقعہ کو ہندوستانی تاریخ کے ایک سیاہ باب کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

یہ واقعہ 13 مارچ 1940 کو ہوا ، جب ایسٹ انڈیا ایسوسی ایشن اور رائل سنٹرل ایشین سوسائٹی لندن کے کیکسٹن ہال میں ملاقات کر رہے تھے۔

ادھم سنگھ نے اس ملاقات میں صرف ڈائیر کو مارنے کے لیے شرکت کی تھی۔ ادھم سنگھ نے صفحات کاٹ کر ایک کتاب میں اپنا ریوالور چھپا رکھا تھا۔ ملاقات کے اختتام پر ادھم سنگھ نے مائیکل او ڈائر پر فائرنگ کی لیکن وہ فائرنگ کے بعد بھاگے نہیں۔

انھوں نے ڈائر پر دو گولیاں چلائیں ، اور پنجاب کے سابق لیفٹیننٹ گورنر موقع پر ہی مارے گئے۔ بھاگنے کے بجائے ، سنگھ نے افسروں کے آنے اور اپنےگرفتار کئے جانے کا انتظار کیا۔

ان پر برطانیہ میں مقدمہ چلایا گیا اور 4 جون 1940 کو انھیں قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا اور 31 جولائی 1940 کو انھیں پینٹن ویل جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔