سارہ نے پہلی بار اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ ریمپ واک کی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-10-2025
سارہ نے پہلی بار اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ ریمپ واک کی
سارہ نے پہلی بار اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ ریمپ واک کی

 



ممبئی/ آواز دی وائس
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے پہلی بار اپنے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ ریمپ واک کیا، جس کے بعد یہ دونوں مشہور اسٹار کڈز سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ سارہ اور ابراہیم دہلی کے چھترپور میں واقع "سنسکرتی گرینس" میں  ڈیزائنر ابھینَو مشرا کے ملبوسات میں اپنی خوبصورتی بکھیرتے ہوئے ان کے لیے شو اسٹاپر بنے۔ اس دوران بھائی اور بہن کے درمیان نہایت ہی پیارا رشتہ دیکھنے کو ملا۔ ابراہیم علی خان نے کتان سلک سے بنی ایک شاہانہ شیروانی زیب تن کی جس پر شیشے، ریشم اور زری کی نفیس کڑھائی کی گئی تھی، جبکہ سارہ علی خان بھی اسی انداز کے ڈیزائنر لہنگے میں نظر آئیں۔
بھائی ابراہیم کا بہن سارہ پر پیار
ابراہیم کے ساتھ ریمپ پر چلنے کے ایک دن بعد سارہ نے انسٹاگرام پر بتایا کہ کس طرح ان کے بھائی نے سب کے سامنے ان پر پیار نچھاور کیا اور انہیں خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سارہ نے لکھا کہ ابراہیم کے ساتھ ایک یادگار رات، خاص طور پر جب انہوں نے ریمپ پر بہن، آئی لو یو کہا۔واک کرنا میرے لیے بہت یادگار بن گیا ہے۔
سارہ علی کے انداز نے محفل لوٹ لی
سارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ابھینَو کے خاص ہاتھ سے تیار کیے گئے اس میرر ورک نے مجھے اور زیادہ حسین بنا دیا۔ رسٹی اورنج آؤٹ فٹ پہن کر ایسا لگا جیسے میں فن، دستکاری اور جشن کی جادوئی دنیا میں قدم رکھ رہی ہوں۔ ’دی شرائن‘ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ ایک ایسی رات جو خوبصورتی، روشنی اور محبت سے بھری ہوئی ہے۔
حال ہی میں سارہ اور ابراہیم اسپین میں اپنی ایک قریبی دوست کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے، جہاں ان کے ساتھ ان کی والدہ امریتا سنگھ بھی موجود تھیں۔ اداکارہ نے شادی کی تقریبات کی کئی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
سارہ اور ابراہیم نے والد کے نقشِ قدم پر
اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سارہ اور ابراہیم دونوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ سارہ نے 2018 میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں شروعات کی۔ وہیں، ابراہیم اس سال دو او ٹی ٹی ریلیز ’نادانیاں‘ اور ’سرزمین‘ میں نظر آ چکے ہیں۔