سلمان خان کے والد نے کبھی نہیں کھایا گوشت، خودبتائی خاص وجہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-09-2025
سلمان خان کے والد نے  کبھی نہیں کھایا  گوشت، خودبتائی خاص وجہ
سلمان خان کے والد نے کبھی نہیں کھایا گوشت، خودبتائی خاص وجہ

 



ممبئی/ آواز دی وائس
سلمان خان کے والد سلیم خان بالی وُڈ کے مشہور اور سینئر اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ انہوں نے گزرے زمانے میں جاوید اختر کے ساتھ مل کر ہندوستانی سنیما کو کئی کلٹ اور یادگار کلاسک فلمیں دیں۔ ان میں شعلے، دیوار اور زنجیر جیسی فلمیں شامل ہیں۔ وہ اپنی پروفیشنل زندگی میں کامیاب رہے ہیں لیکن جب بات ذاتی زندگی کی آتی ہے تو بہت کم گفتگو کرتے ہیں۔ البتہ جب بھی وہ گھر اور خاندان کے بارے میں بولتے ہیں تو دلچسپ قصے ضرور سناتے ہیں، جنہیں سننے کا لطف ہی الگ ہوتا ہے۔ اب حال ہی میں انہوں نے گھر میں گنپتی منانے  اور  بیف نہ کھانے کے موضوع پر خاموشی توڑی ہے اور اس کی خاص وجہ بھی بتائی ہے۔
دراصل، سلیم خان نے حال ہی میں کہا کہ وہ اور ان کا خاندان مسلمان ہونے کے باوجود اندور کے دنوں سے لے کر آج تک گوشتِ گائے نہیں کھاتے۔ اس گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر مسلمان بیف کھاتے ہیں کیونکہ یہ سب سے سستا گوشت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اسے پالتو کتوں کو کھلانے کے لیے بھی خریدتے ہیں۔
سلیم خان نے آگے گوشتِ گائے نہ کھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پیغمبر محمد ﷺ کی تعلیمات میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ گائے کا دودھ ماں کے دودھ کا متبادل ہے اور یہ ایک مفید چیز ہے۔ سلیم نے بتایا کہ تعلیمات میں کہا گیا ہے کہ گایوں کو نہیں مارنا چاہیے اور بیف حرام ہے۔ سلمان خان کے والد نے کہا کہ پیغمبر محمد ﷺ نے ہر مذہب سے اچھی باتیں اپنائی ہیں۔ جیسے کہ صرف حلال گوشت کھانے کا اصول یہودیوں سے لیا گیا تھا۔
گنپتیمنانے  پر سلیم خان کا بیان
 سلیم خان نے گنپتی منانے  کو لے کر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر محمد ﷺ کا ماننا تھا کہ ہر مذہب اچھا ہے۔ سلمان خان کے والد نے بتایا کہ جیسے ان کے مذہب میں ایک قادرِ مطلق ہستی پر یقین کیا جاتا ہے، ویسے ہی دوسرے مذاہب میں بھی ایک عظیم طاقت میں یقین رکھا جاتا ہے۔سلمیٰ خان عرف سشیلہ کے ساتھ اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ہندوؤں کے بیچ گزاری ہے۔ یہاں تک کہ پولیس تھانوں اور کالونیوں میں بھی ہندوؤں کے تہوار منائے جاتے تھے، کیونکہ سپاہی سے لے کر ہیڈ کانسٹیبل تک سب ہندو تھے۔