سلمان خان اب دبنگ نہیں رہے: عرشی خان

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-11-2025
سلمان خان اب دبنگ نہیں رہے: عرشی خان
سلمان خان اب دبنگ نہیں رہے: عرشی خان

 



ممبئی/آواز دی وائس
اس وقت بگ باس 19 چل رہا ہے اور سلمان خان اس شو کے بہترین میزبان مانے جاتے ہیں۔ وہ ہر “ویک اینڈ کا وار” میں کنٹیسٹنٹس کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈانٹ بھی لگاتے ہیں۔ مگر کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ سلمان اب پہلے جتنا غصہ نہیں کرتے۔ وہ ویک اینڈ کا وار میں پہلے کے مقابلے میں کم ڈانٹنے لگے ہیں۔
 بگ باس 11 کی کنٹیسٹنٹ رہ چکی عرشی خان نے بھی بھائی جان کے بارے میں کچھ ایسا ہی کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے سلمان خان کا دباؤ اتنا ہوتا تھا کہ گھر والوں کے گلے سے کھانا نہیں اترتا تھا۔ انٹرویو میں عرشی نے بگ باس 19 کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اب پہلے جیسی بات نہیں رہی۔ عرشی نے کہا کہ اب ویک اینڈ کا وار میں سلمان صاحب بہت چپ رہتے ہیں۔ کیونکہ جن سلمان خان کو ہم نے اپنے سیزن 11 میں دیکھا تھا، اب وہ ویسے نہیں رہے۔ اب وہ دبنگ نہیں رہے۔ اب وہ ویسے بات نہیں کرتے جیسے ہمارے وقت میں کرتے تھے۔
عرشی نے کہا کہ میں سچ بتا رہی ہوں، میں پانی کی بوتل سائڈ میں رکھتی تھی کہ وہ کچھ بولیں گے تو میں پانی کا گھونٹ لوں گی۔ کیونکہ مجھے پتا تھا کہ وہ کس طرح ڈانٹ لگاتے تھے۔ وہ اشارہ کر دیتے تھے کہ یہ ہونے کے بعد میں تم پر ہی آ رہا ہوں۔ آپ سمجھ رہے ہیں؟ یہ جو ‘تم پر آ رہا ہوں’ کہتے تھے نا… اس کے بعد جو ایک گھنٹہ گزرتا تھا، وہ صرف پانی پی کر ہی گزرتا تھا۔ دل میں یہی چلتا رہتا تھا کہ اب کیا کریں گے… کیا کریں گے… ہمیں کیا کرنا ہے۔
راتوں کی نیند اُڑ جاتی تھی
عرشی نے آگے کہا کہ اس وقت جو سلمان صاحب کا ویک اینڈ کا وار ہوتا تھا، ہم بھی ڈر میں رہتے تھے اور سوچتے تھے کہ اب کیا ہونے والا ہے۔ آپ یقین نہیں کریں گے، کھانا گلے سے نہیں اترتا تھا کہ سلمان سر اب کیا کہہ دیں گے۔ راتوں میں نیند آنا مشکل ہو جاتا تھا، مگر اب ایسا کچھ نہیں ہے۔
بتا دیں کہ یہ پوری طرح سچ نہیں ہے۔ اس سیزن میں بھی سلمان خان نے کئی کنٹیسٹنٹس کی سخت کلاس لی ہے۔ جن میں فرحانہ، شہباز، امال ملک، تانیا مِتّل، نِہل، گورَو کھنّا اور مِردُل شامل ہیں۔