ممبئی/ آواز دی وائس
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان آج بھی ناظرین کے سب سے پسندیدہ ستاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی ہر فلم اور ہر نیا لک مداحوں کے درمیان بڑی بحث کا موضوع بن جاتا ہے۔
ان دنوں سلمان خان اپنے مصروف شیڈول کے باوجود مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ ایک طرف وہ ریئلٹی شو "بگ باس سیزن 19" کی میزبانی کر رہے ہیں، تو دوسری طرف اپنی طویل انتظار کی جانے والی فلم "بیٹل آف گلوان" کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ سلمان کی اس فلم کو لے کر ان کے مداحوں میں زبردست جوش ہے، کیونکہ یہ حب الوطنی اور ایکشن سے بھرپور کہانی پر مبنی بتائی جا رہی ہے۔
لداخ شیڈول مکمل کر کے لوٹے سلمان
سلمان خان حال ہی میں لداخ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنی فلم بیٹل آف گلوان کے اہم حصوں کی شوٹنگ مکمل کی۔ لداخ کی خوبصورت وادیوں اور مشکل علاقوں میں فلم کا اہم شیڈول شوٹ کیا گیا۔ اب اداکار یہ شیڈول ختم کر کے ممبئی واپس لوٹ آئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر نظر آئے نئے لک میں
جمعرات کو سلمان خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اس دوران وہ سخت سکیورٹی کے حصار میں نظر آئے۔ سب سے خاص بات یہ رہی کہ بھائی جان نے اس بار اپنے لک میں تبدیلی کی ہے۔ وہ کلین شیو لک میں دکھائی دیے، جبکہ اس سے پہلے وہ مونچھوں والے لک میں نظر آ رہے تھے۔ بگ باس 19 کے حالیہ اقساط میں بھی سلمان خان اپنے مونچھوں والے انداز میں دکھے تھے۔ ایسے میں ان کا یہ بدلا ہوا لک مداحوں کے بیچ چرچا کا موضوع بن گیا ہے۔
مداحوں کی تعریف
سلمان خان کے نئے لک کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ کئی مداحوں نے انہیں "یوتھ فل" اور "ڈیشنگ" کہا۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ لک انہیں پرانے سلمان کی یاد دلا رہا ہے۔
بیٹل آف گلوان" کو لے کر جوش
فلم بیٹل آف گلوان کو لے کر ناظرین میں پہلے سے ہی زبردست جوش ہے۔ یہ فلم ہندوستان – چین سرحد پر ہوئی گلوان وادی کی تاریخی جھڑپ پر مبنی بتائی جا رہی ہے۔ فلم میں ایکشن، ڈرامہ اور حب الوطنی کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ فلم سازوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان اس فلم میں ایک نئے اور زوردار کردار میں دکھائی دیں گے۔ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد یہ فلم اگلے سال سنیما گھروں میں ریلیز ہو سکتی ہے۔