ممبئی/ آواز دی وائس
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور ان کی بہن ارپیتا خان نے ہر سال کی طرح اس بار بھی گنیش چترتھی کے دن اپنے گھر میں گنپتی بپّا کا استقبال کیا۔ سلمان خان نے بھگوان گنیش کی آرتی کرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
اب جمعرات (28 اگست) کی شام کو سلمان اور اربیتا نے بپّا کا وسرجن کیا جس میں پورا خان خاندان شامل دکھائی دیا۔ اس موقع پر خان فیملی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں سلمان خان ڈھول نگاڑوں پر خوب رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
خان خاندان کے ساتھ دکھے سوناکشی اور زہیر
اس جشن میں سلمان کے جیجا یعنی اربیتا کے شوہر آیوش شرما اپنے بیٹے کو گود میں لے کر ناچتے دکھائی دیے۔ وہیں ارباز خان اور سہیل خان کے بیٹے ارہان اور نروان بھی بپّا کی بھکتی میں ڈوبے نظر آئے۔
خان خاندان کے علاوہ اس خوشی کے موقع پر سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر زہیر اقبال بھی موجود تھے۔ سوناکشی نے سفید رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا اور بالوں میں گجرا لگایا ہوا تھا، اس روپ میں وہ نہایت حسین لگ رہی تھیں۔ دوسری طرف زہیر سبز رنگ کی شیروانی میں بہت جچ رہے تھے۔
یاد رہے کہ گنیش چترتھی کی شام سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ بہن اربیتا کے گھر براجمان گنپتی بپّا کی آرتی کرتے نظر آئے تھے۔
خان فیملی کے علاوہ گووندا-سنیٹا اہوجا، اننیا پانڈے اور میکا سنگھ نے بھی بپّا کو وداع کرتے ہوئے وسرجت کیا۔