سلمان خان نے دھوم دھام سے منائی اپنی 60ویں سالگرہ، والد سلیم خان کے ساتھ کاٹا کیک

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-12-2025
سلمان خان نے  دھوم دھام سے منائی اپنی 60ویں سالگرہ، والد سلیم خان کے ساتھ کاٹا کیک
سلمان خان نے دھوم دھام سے منائی اپنی 60ویں سالگرہ، والد سلیم خان کے ساتھ کاٹا کیک

 



ممبئی/ آواز دی وائس
سپر اسٹار سلمان خان آج یعنی 27 دسمبر کو اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے پنویل فارم ہاؤس میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار مہندر سنگھ دھونی بھی شریک نظر آئے۔ مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان کے اہلِ خانہ کے علاوہ کئی معروف بالی ووڈ اداکار شامل تھے، جن میں رندیپ ہڈا، راکل پریت سنگھ، کرشمہ کپور اور سنگیتا بجلانی سمیت دیگر ستارے بھی دکھائی دیے۔ اسی دوران سلمان خان کی سالگرہ پارٹی کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ اپنے والد سلیم خان کا ہاتھ تھامے سالگرہ کا کیک کاٹتے نظر آ رہے ہیں۔
والد سلیم خان کے ساتھ سلمان خان نے کاٹا سالگرہ کا کیک
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کے اردگرد مہمانوں کا ہجوم ہے اور بھائی جان اپنے والد سلیم خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس دوران لوگ ’ہیپی برتھ ڈے‘ کا گانا گاتے ہیں، جس کے بعد سلمان خان اپنا سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی بھانجی سے بھی کیک کٹوانے کے لیے کہتے نظر آتے ہیں۔ جو لوگ نہیں جانتے، انہیں بتا دیں کہ سلمان خان اور ان کی بھانجی آیت کی سالگرہ ایک ہی دن آتی ہے، اسی وجہ سے دونوں اپنی سالگرہ ایک ساتھ مناتے ہیں۔
بیٹل آف گلوان‘ کی پہلی جھلک ہوگی سامنے
قابلِ ذکر ہے کہ سلمان خان کی سالگرہ پر ان کے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ ملنے والا ہے۔ دراصل، بھائی جان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کی پہلی جھلک آج سامنے آئے گی۔ رپورٹس کے مطابق، فلم کے میکرز دوپہر 2 سے 4 بجے کے درمیان فلم کا فرسٹ لک شیئر کریں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری اپوروا لاکھیا نے کی ہے، جبکہ چترانگدا سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سلمان خان کے مداحوں کو یہ پہلا منظر کتنا پسند آتا ہے۔