سلمان خان کا مداحوں کو عیدالاضحیٰ پر عیدی دینے کا اعلان

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2021
سلمان خان
سلمان خان

 



 

ممبئی :لیجنڈری اداکار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو عیدالاضحیٰ پر عیدی دینے کا اعلان کردیا۔

بالی ووڈ کے سلطان نے یہ اعلان انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے کیا۔ حال ہی میں اپنی فلم ’رادھے‘ کی ناکامی پر تنقید کا نشانہ بننے والے سلمان خان نے مداحوں کے لیے کچھ نیا کرنے کا سوچا ہے۔

اسی لیے انھوں نے انسٹاگرام پر بتایا کہ عید کے دن عیدی تو بنتی ہے۔ سلمان نے کہا کہ وہ اپنے بھائی ارباز کے خان کے ساتھ ایک شو شروع کرنے جارہے ہیں جس کا آغاز 21 جولائی سے ہوگا۔