رضا مراد:شائقین کے دلوں پر راج کرنے والا اداکار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
رضا مراد:شائقین کے دلوں پر راج کرنے والا اداکار
رضا مراد:شائقین کے دلوں پر راج کرنے والا اداکار

 

 

 یوم پیدائش پر خاص

آواز دی وائس، نئی دہلی

رضا مراد کا نام سنتے ہی شائقین کے ذہن پر ایک دمدار آواز والی شخصیت آجاتی ہے، جو بیک وقت ہیرو کے کردار میں بھی نظر آئے اور ولن کے کردار میں بھی۔ مگر انہیں شہرت و مقبولیت ولن کے کردار سے ملی۔ بالی ووڈ کی تاریخ میں جواداکار ولن کے روپ میں زیادہ پسند کئے گئے، ان میں رضا مراد بھی ایک ہیں۔

رضا مراد نے 250 سے زیادہ فلمیں کی ہیں۔جہاں وہ ولن کے روپ میں شائقین کے ذہن پر چھائے ہوئے ہیں وہیں وہ اپنی محصور کن آواز کا جادو بھی بکھیرتے رہے ہیں۔

 رضا مراد معروف اداکار مرحوم مراد کے بیٹے، لیجنڈ اداکارہ زینت امان کے فرسٹ کزن، اور پاکیزہ اور مغل اعظم کے مصنف، مرحوم امان اللہ خان کے بھتیجے ہیں۔ رضا مراد نے 1960 کی دہائی کے وسط میں ہندوستانی سنیما میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ اپنی فلموں میں زیادہ تر بھائی کا کردار ادا کرتے تھے۔

تاہم، رضا مراد نے 1980 کی دہائی میں ولن کرداروں میں آسانی سے تبدیلی کی، اور اس وقت جب انہوں نے اپنی اداکاری کی مہارت کو  شائقین کے سامنے ثابت کر دیا تھا۔

awazthevoice

 اپنے شاندار کیرئیر کے علاوہ رضا مراد کی ذاتی زندگی اور محبت کی زندگی پر جوش ہے اور کسی بالی ووڈ فلم سے کم نہیں۔ ایک بار  رضا مراد نے اپنی اہلیہ شاہ رخ مراد کے بارے میں بات کی تھی اور ان کی خوبصورت محبت کی کہانی سامنے آئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا شاہ رخ کی تصویر دیکھے بغیر شادی کے لیے انہوں ’ہاں‘ کہہ دیا تھا۔ رضا مراد نے کہا تھا: "میری جو شادی ہوئی ہے وہ ایرنج میرج ہوئی ہے۔ اور تعجب کی بات تو یہ ہیں کی ہر چیز طے ہونے کے بعد، شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد بھی، میں نے اپنی ہونے والی بیوی کو نہیں دیکھاتھا۔ دیکھنے کی بات تو دور، میں نے ان کی تصویر تک نہیں دیکھی۔

اپنی زوردار آواز اور اداکاری سے بالی ووڈ میں جگہ بنانے والے اداکار رضا مراد 23 نومبر 1950 کو ریاست اترپردیش کے تاریخی شہر رام پور میں پیدا ہوئی۔

  ان کے والد مراد بالی ووڈ کے ایک سرگرم اداکار تھے۔ فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے رضا مراد بچپن سے ہی اداکاری کی طرف مائل تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1965 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جوہر محمود ان گوا' سے کیا۔ اس فلم میں انہوں نے رحمان نامی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد رضا نے امیتابھ بچن اور جیا بھادوری کی فلم 'ایک نظر' میں کام کیا۔ اس فلم میں وہ امیتابھ بچن کے دوست اور وکیل کے کردار میں نظر آئے۔

رضامراد نے کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن انہیں پہچان 1982 کی فلم 'پریم روگ' سے ملی۔ اس فلم میں وہ ٹھاکر ویرن پرتاپ کے کردار میں ولن کے طور پر نظر آئے۔

awazthevoice

 اس کے بعد 1991 کی فلم 'حنا' میں رضا نے پولیس افسر کے کردار میں ولن کا کردار ادا کیا۔ شائقین نے ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا۔ 90 کی دہائی میں بالی ووڈ میں ان کے نام کا سکہ چلتا تھا اور وہ بطور ولن اپنی پہچان بنا چکے تھے۔ اس عرصے میں وہ ولن کے کردار کے لیے فلم ڈائریکٹرز کی پہلی پسند تھے۔

آپ کو بتا دیں کہ  250 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے رضا مراد نے بھوجپوری اور کئی مقامی زبانوں میں بھی اپنی مہارت دکھائی۔  ایک کہانی رضا کی زندگی سے متعلق ہے، جب انہوں نے اداکارہ زینت امان کو چھونے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ کہانی سال 1987 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو حسینہ سے متعلق ہے۔ یہ فلم ایک خاتون ڈاکو پر مبنی تھی جس کا جسمانی استحصال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ بندوق اٹھاتی ہے اور بدلہ لینے کے لیے ڈاکو بن جاتی ہے۔ پھر وہ ان سے بدلہ لیتی ہے جنہوں نے اس کے ساتھ ایسی حرکت کی۔

awazthevoice

فلم میں رضا مراد اور زینت امان کے درمیان ایک سین شوٹ ہونا تھا۔ اس سین میں رضا کو زینت پر زبردستی کرنا پڑا۔ رضا مراد نے زینت کو چھونے سے بھی انکار کر دیا جب ڈائریکٹر نے انہیں ایسا کرنے کو کہا۔ ڈائریکٹر نے انہیں بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔

اپنے ایک انٹرویو میں رضا مراد نے بتایا کہ فلم سائن کرنے سے پہلے انہیں ہدایت کار نے اس سین کے بارے میں بتایا تھا۔ لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں یاد نہیں رہا۔ زینت امان کے ساتھ فلمایا گیا یہ سین ان کے کیریئر کا سب سے مشکل سین ​​تھا۔