رنبیر-عالیہ کا 250 کروڑ کا ڈریم بنگلہ تیار

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-06-2025
رنبیر-عالیہ کا 250 کروڑ کا ڈریم بنگلہ تیار
رنبیر-عالیہ کا 250 کروڑ کا ڈریم بنگلہ تیار

 



ممبئی/ آواز دی وائس
بالی ووڈ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا سالوں پرانا خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ دونوں کا شاندار چھ منزلہ بنگلہ، جو رنبیر کی دادی کرشنا راج کپور کے نام پر ہے، اب مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اس عالی شان بنگلے کی خوبصورت جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ ہر بالکونی میں سرسبز پودوں سے خوبصورتی سے سجاوٹ کی گئی ہے۔ رنبیر اور عالیہ کو اکثر اپنی بیٹی راہا اور رنبیر کی والدہ نیتو کپور کے ساتھ اس بنگلے کی سائٹ پر دیکھا گیا ہے۔ ا
رنبیر-عالیہ کا نیا گھر ممبئی میں کہاں واقع ہے؟
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے باندرہ ویسٹ کے مشہور پالی ہل علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ بالی ووڈ کے ستاروں کے گھروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ دلیپ کمار، سنجے دت جیسے لیجنڈ اداکاروں کے بنگلے بھی یہیں ہیں۔ رنبیر-عالیہ کے گھر کے سامنے والی سڑک کو پدم شری دیو آنند کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس علاقے تک رسائی آسان ہے؛ باندرہ یا کھار ریلوے اسٹیشن سے آٹو رکشہ کے ذریعے سیدھا پہنچا جا سکتا ہے۔
بنگلے کی کل ممکنہ قیمت تقریباً 250 کروڑ روپے
یہ گھر کپور خاندان کی وراثت کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ کبھی یہ زمین راج کپور اور کرشنا راج کپور کی ملکیت تھی، جو بعد میں رشی کپور اور نیتو کپور کو ملی۔ اب رنبیر اور عالیہ نے اس وراثت کو آگے بڑھایا ہے۔ خبریں ہیں کہ یہ بنگلہ ان کی بیٹی راہا کپور کے نام پر رجسٹر کرایا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر اس بنگلے کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی ممکنہ قیمت تقریباً 250 کروڑ روپے ہے۔
ایک ماہ میں جوڑے کے منتقل ہونے کی امید
ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ صرف فائنل ٹچ باقی ہے، جو ایک مہینے میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد یہ جوڑا یہاں منتقل ہو جائے گا۔ خاندان اس لمحے کا کافی عرصے سے انتظار کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق، رنبیر اور عالیہ اپنی مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر سائٹ پر آکر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے تھے۔ گزشتہ دیوالی پر اس گھر میں شفٹ ہونے کی بات چلی تھی، لیکن کام میں تاخیر کے باعث ممکن نہ ہو سکا۔ اب لگتا ہے کہ جوڑا جلد ہی اپنے ڈریم  گھر میں قدم رکھے گا۔
ورک فرنٹ پر رنبیر کی مصروفیات
 رنبیر کپور آخری بار فلم ’اینمل‘ میں نظر آئے تھے۔ اب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی ’لو اینڈ وار‘ اور نیتیش تیواری کی ’رامائن‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔