پریانکا چوپڑا سب سے آگے۔۔۔ ویب سیریز ’سیٹیڈل‘ بن گئی نمبر ون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2023
پریانکا چوپڑا سب سے آگے۔۔۔ ویب سیریز ’سیٹیڈل‘ بن گئی نمبر ون
پریانکا چوپڑا سب سے آگے۔۔۔ ویب سیریز ’سیٹیڈل‘ بن گئی نمبر ون

 

 نیویارک : پریانکا چوپڑا کی نئی ویب سیریز ’ سیٹیڈل‘ نے ویب سیریز کے چارٹ پر سب سے اوپر جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’سیٹیڈل‘ نے سٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او کے بلاک بسٹر ٹی وی شو ’سکسیشن‘ اور ایپل ٹی وی پلس کے شو ’ٹیڈ لاسو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 28 اپریل کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈٰیو پر پریانکا چوپڑا کی نئی ویب سیریز ’سیٹیڈل‘ کی پہلی دو اقساط ریلیز کی گئی جنہیں دنیا بھر سے ملے جلے ریویوز ملے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Citadel (@citadelonprime)

تاہم یہ شو تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت چارٹ بسٹر ویب سائٹس پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ فلم اور ٹی وی کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے والی ویب سائٹ ’فِلکس پٹرول‘ کی رپورٹ کے مطابق 29 اپریل کو اس سپائی تھرلر سے بھرپور ویب سیریز نے 1125 سکور حاصل کیے ہیں۔ اس سیریز کی کہانی خفیہ ایجنسی سیٹیڈل کے گرد گھومتی ہے جو ختم ہو چکی ہوتی ہے اور اس کے جاسوسوس کی یاداشت مٹا دی جاتی ہے تاہم اسی دوران جرائم کی دنیا کا ایک طاقتور گروہ جنم لیتا ہے جس کے خلاف سیٹیڈل کے جاسوسوں نے اپنا ماضی یاد کر کے لڑائی کرنی ہے۔ تجسس، ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس سیزیر کی کاسٹ میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ سکاٹش اداکار رچرڈ میڈن، سٹینلی ٹُوچِی، ایشلے کمنگز اور لیو وُڈ آل شامل ہیں۔

سیٹیڈل سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پہلے نمبر پر ںیٹ فلکس کی سیریز ’سویٹ ٹوتھ‘ اور تیسرے نمبر پر پرائم ویڈٰیو ہی کی ’دی مارویلس مِس میسل‘ موجود ہیں۔ اسی طرح چوتھے نمبر پر نیٹ فلکس کی ’دی ڈپلومیٹ‘، پانچویں پر پرائم ویڈٰیو کی ’پاور‘ موجود ہے۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’فائر فلائی لین‘ اور ساتویں نمبرپر ڈزنی پلس کی مشہور سیریز ’دی مینڈلورین‘ ہے۔ پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ’لارڈز آف دی رنگز: رنگز آف پاور‘ آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ہے جبکہ نیٹ فلکس کی ’دی نرس‘ اور پرائم ویڈیو کی ’ڈیڈ رِنگرز‘ نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ خیال رہے سیٹیڈل کو ایک ہی مرتبہ پرائم ویڈیو پر ریلیز نہیں کیا گیا بلکہ سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ہر ہفتے اُس کی نئی قسط کو ریلیز کیا جائے گا۔