پنکج ترپاٹھی کا نیا لک دیکھ کر لوگ ہوئے حیران

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-10-2025
پنکج ترپاٹھی کا نیا لک دیکھ کر لوگ ہوئے حیران
پنکج ترپاٹھی کا نیا لک دیکھ کر لوگ ہوئے حیران

 



ممبئی/ آواز دی وائس
اداکار پنکج ترپاٹھی  کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر چرچا میں ہیں، جن میں وہ بالکل نئے لک میں نظر آرہے ہیں۔ دراصل حال ہی میں پنکج ترپاٹھی نے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں وہ سبز رنگ کی ویلوٹ شیروانی جیکٹ پہنے دکھائی دیے، جس پر سنہری کڑھائی کی ڈیزائن بنی ہوئی تھی۔ اندر انہوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی تھی۔
سب سے زیادہ توجہ کھینچنے والا حصہ سرخ دھوتی اسٹائل پینٹ تھا، جس پر بڑے بڑے سنہری پھول بنے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس لک کو سنہری جوتوں اور بھورے رنگ کی ٹوپی کے ساتھ مکمل کیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایک نئی شروعات۔ یہ کسی دلچسپ چیز کی ابتدا ہے۔ کیسا ہے؟
پنکج ترپاٹھی  کی تصویروں پر کئی سیلیبریٹیز نے ردعمل دیا۔ اداکار رنویر سنگھ نے مذاق کے انداز میں لکھا کہ ارے! یہ کیا گروجی؟! ہم سدھر گئے اور آپ بگڑ گئے؟ اداکار گلشن دیویا نے لکھا کہ اوئے پنکی!! پنکی اوئے سر سر سر سر سر۔ سنگر ہرشد دیپ کور نے لکھا کہ او ہو کیا بات ہے۔ وہیں، راگھو جویال نے فائر ایموجی کمنٹ کیا۔
البتہ، کئی لوگوں کو پنکج ترپاٹھی کی ان تصویروں کو لے کر کنفیوژن رہا اور انہوں نے سوال کیا کہ یہ ان کی اصلی تصویر ہے یا پھر اے آئی سے بنائی گئی ہے۔
وہیں، ایک مداح نے لکھا کہ کالین بھائیّا نے خود کی کالین پہن لی۔