ممبئی / آواز دی وائس
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ماں بننے والی ہیں۔ جی ہاں! بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی اب بالی ووڈ کی "مام بریگیڈ" میں شامل ہونے جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی حمل (پریگننسی) کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اور ان کے شوہر راگھو چڈھا نے ایک نہایت خوبصورت پوسٹ کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی، جس کے بعد سے ہی جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پرینیتی اور راگھو کے مداح اور ان کے سیلیبریٹی دوست پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کا پوسٹ
انسٹاگرام پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا تھا كہ ہماری چھوٹی سی دنیا... آنے کو ہے۔ بے پناہ کرم ہے۔
اسی کے ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ دونوں "دو سے تین" ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک کیک دکھایا گیا ہے اور اس پر ننھے بچے کے پاؤں بنے ہیں۔ کیک پر لکھا ہے: 1+1 = 3۔
سیلیبرٹیز کے ردعمل
پرینیتی کے اس پوسٹ پر کئی بالی ووڈ اسٹارز نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ اس پوسٹ پر نیہا دھوپیا، سونم کپور، بھومی پیڈنیکر، رکول پریت سنگھ سمیت کئی فنکاروں نے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔ وہیں پرینیتی اور راغب کے مداحوں نے بھی کمنٹس کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکباد دی۔
کپل شرما کے شو میں دیا تھا اشارہ
واضح رہے کہ حال ہی میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے "دی گریٹ انڈین کپل شرما شو" میں شرکت کی تھی، جہاں راگھو نے پرینیتی کی پریگننسی کے حوالے سے ہلکا سا اشارہ دیا تھا۔ شو کے دوران کپل شرما نے ان سے پوچھا تھا كہ کیا آپ پر فیملی پلاننگ کا دباؤ ہے؟
اس پر راگھو چڈھا نے جواب دیا كہ دیں گے... ہم جلدی آپ کو گڈ نیوز دیں گے۔
یہ سن کر پرینیتی حیران رہ گئی تھیں اور اچانک ان کی طرف تعجب سے دیکھنے لگیں۔ اسی کے بعد سے پرینیتی کی حمل کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں، جو اب ان کے اعلان کے بعد بالکل درست ثابت ہوئیں۔