آسکرز:بہترین فلم ’کوڈا‘۰مگرگونج ’تھپٹر’ کی سنائی دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2022
آسکرز:بہترین فلم ’کوڈا‘۰مگرگونج ’تھپٹر’ کی  سنائی دی
آسکرز:بہترین فلم ’کوڈا‘۰مگرگونج ’تھپٹر’ کی سنائی دی

لاس اینجلز : سماعت سے محروم خاندان کی کہانی پر مبنی ہالی وڈ فلم ’کوڈا‘ نے پیر کو 94 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا لیکن یہ تقریب اداکار وِل سمتھ کے اس تھپڑ سے گونج اٹھی جو انہوں نے کامیڈین کرس راک کو مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے حوالے سے کیے گئے مذاق پر مارا تھا۔

 ڈولبی تھیٹر میں منعقدہ تقریب میں کامیڈین کرس راک نے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ دیتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں وِل سمتھ کی بیوی جیڈا پنکٹ سمتھ کے بالوں کے انداز کا فلم ’جی آئی جین‘ میں ڈیمی مور کے انداز سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکوئل کی طرح ہے۔ تاہم اس بات پر ول سمتھ غصے میں آگئے اور انہوں نے سٹیج پر آکر کرس راک کو تھپڑ دے مارا اور پھر واپس اپنی نشست پر جاکر بیٹھ گئے۔

اس سب پر کامیڈین کرس راک حیران نظر آئے اور انہوں نے کہا: ’یہ ٹیلی ویژن کی تاریخ کی سب سے بڑی رات تھی۔

دوسری جانب وِل سمتھ کا غصہ اپنی نشست پر جاکر بھی ٹھنڈا نہیں ہوا اور انہوں نے کرس راک کو مخاطب کرکے کہا کہ ’میری بیوی کو اپنے مذاق سے باہر رکھیں۔‘ اس واقعے کی ویڈیو جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وہیں اس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا کہ آیا یہ سکرپٹ تھا یا حقیقی تھپٹر۔ وِل سمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ بھی اداکار ہیں، وہ (گنج پن) ایلوپیشیا کا شکار ہیں اور 2018 میں انہوں نے عوامی طور پر اس کا انکشاف کیا تھا۔

جیسیکا چیسٹین نے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، انہیں یہ انعام ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘ میں ایک امریکی ٹیلی ویژنلسٹ کا کردار نبھانے پر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ٹیمی فائی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس نے 1980 کی دہائی میں بدنام ہونے سے پہلے اپنے شوہر جم بیکر کی ایک منافع بخش میڈیا سلطنت بنانے میں مدد کی۔ انہوں نے بیکر کو طلاق دے دی اور ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے لیے ایک ممتاز اور ہمدرد چیمپئن بن گئیں۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد چیسٹین نے کہا کہ ’ایسے موقع پر میں ٹیمی کے بارے میں سوچتی ہوں۔ میں ان کی شفقت سے متاثر ہوں اور میں اسے ایک رہنما اصول کے طور پر دیکھتی جو ہمیں آگے لے جاتا ہے۔‘ سماعت سے محروم خاندان کی کہانی پر مبنی’کوڈا‘نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ لیڈی گاگا اور لیزا منیلی نے فلم کو ایوارڈ پیش کیا جس کی کہانی نوعمر روبی کے گرد گھومتی ہے جو سن سکتی ہے۔