اوری نے لتا منگیشکر - فالگونی پاٹھک کا اڑایا مذاق

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-10-2025
اوری نے لتا منگیشکر - فالگونی پاٹھک کا اڑایا مذاق
اوری نے لتا منگیشکر - فالگونی پاٹھک کا اڑایا مذاق

 



ممبئی/ آواز دی وائس
سوشل میڈیا سینسِیشن اورہان اواترامانی عرف اوری اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کے اسٹارز کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے رہتے ہیں، جنہیں لوگ خوب پسند بھی کرتے ہیں۔ تاہم، اب ان کا ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جسے دیکھنے کے بعد ’بگ باس 15‘ کے سابق کنٹیسٹنٹ راجیو ادتیہ برہم ہو گئے ہیں۔
دراصل، اس ویڈیو میں اوری کو لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر اور گربا کوئین فالگونی پاٹھک کے ناموں کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد راجیو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا اور اوری کو خوب سنائی۔ راجیو نے کہا کہ میں حیران ہوں، دل کو تکلیف پہنچی ہے، اور میرا ماننا ہے کہ ایسے الفاظ ان پڑھ لوگ ہی کہتے ہیں۔
اوری نے گلوکاراؤں کے ناموں کا مذاق اڑایا
اوری نے ایک یوٹیوب ویلاگ شیئر کیا تھا، جس میں وہ گربا نائٹس میں لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔ اس تقریب میں فالگونی پاٹھک بھی موجود تھیں۔ اس دوران اوری نے گلوکارہ کو ‘فالگونی پی کاک’ کہہ کر ان کے نام کا مذاق اڑایا۔ اوڑی یہیں نہیں رکے، بلکہ انہوں نے لتا منگیشکر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ “لتا منگیشوری گربا کی کوئین تھیں۔
راجیو کی سخت تنقید
اس ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے راجیو نے کہا کہ میں شاک میں ہوں، مجھے بہت دکھ پہنچا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ صرف جاہل لوگ ہی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ لتا جی میرے لیے خاندان کا حصہ تھیں، وہ میری گاڈ مدر جیسی تھیں۔ انہوں نے مجھے بیٹے کی طرح سمجھا۔ انہیں ‘لتا منگیشوری’ کہنا یا فالگونی پاٹھک کو ‘فالگونی پی کاک’ کہنا بالکل فنی نہیں ہے۔لتا منگیشکر بھارت رتن ہیں، اور یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے ایک خاص مقام پر پہنچنا پڑتا ہے۔ وہ ہندوستان کی پہلی گلوکارہ تھیں جنہوں نے لندن کے رائل البرٹ ہال میں پرفارم کیا، اور انہوں نے دیگر ہندوستانی گلوکاروں کے لیے غیرملکی کنسرٹس کے دروازے کھولے۔ وہ واحد گلوکارہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ گانے گائے ہیں۔ یہ سب فنی نہیں ہے، دونوں ہماری لیجنڈز ہیں۔ یہ سب مضحکہ خیز نہیں ہے۔ لتا منگیشکر اور فالگونی پاٹھک دونوں ہماری لیجنڈز ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کے لیے بے پناہ محنت کی ہے۔میں سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو یہ سکھائیں کہ یہ لیجنڈز کون ہیں، انہیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔
آخر میں راجیو نے کہا کہ کہ کچھ لوگ صرف لائکس اور ویوز کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ کامیڈی اور کسی کی توہین کرنے کے درمیان ایک باریک لکیر ہوتی ہے، جسے ہر کسی کو سمجھنا چاہیے۔