شاہ رخ اورآرین کی حمایت میں سامنےآرہےعام لوگ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-10-2021
شاہ رخ اورآرین کی حمایت میں سامنےآرہےعام لوگ
شاہ رخ اورآرین کی حمایت میں سامنےآرہےعام لوگ

 



 

ممبی: عوام وخواص میں سے بہت سے لوگ شاہ رخ خان کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں

۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صرف بالی وڈ ہی سپراسٹارکی حمایت میں نہیں ہے بلکہ عام فین بھی سپر اسٹاراور ان کے بیٹے کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

عامرخان ،امیتابھ بچن ،امجد خان اور خود شاہ رخ خان کے بھیس میں لوگ حمایت کر رہے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ یہ حمایت کا فنکارانہ اظہارہے۔

 

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، دیکھا جاسکتاہے کہ کچھ لوگ نعرے لگا رہے ہیں، "شاہ رخ بھائی، ہم آپ کے ساتھ ہے (شاہ رخ صاحب، ہم آپ کے ساتھ ہیں)"۔

 

انہوں نے آرتھر روڈ جیل میں قید آریان خان کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

آریان خان ،نے ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

اس کی سماعت 26 اکتوبر کو ہوگی۔ ان کا نام اس ماہ کے شروع میں ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس میں سامنے آیا تھا۔