آپریشن سیندور کے ڈائریکٹر نے فلم کے اعلان پر مانگی معافی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-05-2025
آپریشن سیندور کے ڈائریکٹر نے فلم کے اعلان پر مانگی معافی
آپریشن سیندور کے ڈائریکٹر نے فلم کے اعلان پر مانگی معافی

 



ممبئی/ آواز دی وائس
فلم "آپریشن سیندور" کے اعلان کے بعد، ہدایتکار اُتم مہیشوری نے اس منصوبے کے اعلان کے وقت پر ہونے والی تنقید کے بعد عوامی معافی جاری کی ہے۔یہ فلم حالیہ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد ہندوستان کی جوابی فوجی کارروائی سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے، اور جیسے ہی فلم کا اعلان ہوا، اس پر تنقید ہونے لگی کہ یہ "جاری صورتحال کے لیے غیر حساس" رویہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں مہیشوری نے وضاحت کی کہ فلم بنانے کا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا اشتعال دلانے کا ہرگز نہیں تھا۔
انہوں نے لکھا کہ میرے دل سے معذرت کہ میں نے حالیہ آپریشن سندور پر مبنی فلم کا اعلان کیا، جو کہ ہماری ہندوستانی مسلح افواج کی حالیہ جرات مندانہ کوششوں سے متاثر ہے۔ میرا مقصد کبھی بھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا اشتعال دلانا نہیں تھا۔ ایک فلم ساز کے طور پر اپنے محرکات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمارے سپاہیوں اور قیادت کی ہمت، قربانی اور طاقت سے بے حد متاثر ہوا اور صرف اس طاقتور کہانی کو دنیا کے سامنے لانا چاہتا تھا۔
مہیشوری نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ منصوبہ شہرت یا کمائی کے لیے نہیں بلکہ قوم سے محبت اور احترام کے جذبے سے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ وقت اور صورتحال کی حساسیت کی وجہ سے کچھ لوگوں کو تکلیف یا پریشانی ہوئی ہو گی، جس پر مجھے شدید افسوس ہے۔ انہوں نے فلم کو صرف ایک سنیما پروجیکٹ نہیں بلکہ پورے ملک کا جذبہ اور عالمی سطح پر ہندوستان کی ایک سماجی تصویر قرار دیا۔
بیان کے آخر میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا کہ ہماری محبت اور دعائیں ہمیشہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ رہیں گی اور ان بہادر سپاہیوں کے ساتھ بھی جو دن رات سرحد پر ہماری حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں تاکہ ہمیں ہر دن ایک نئی صبح مل سکے۔ یہ فلم نکی وکی بھگنانی فلمز اور دی کانٹینٹ انجینئر کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے، جبکہ اس کی کاسٹ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔