فلم 'او رومیو' ہٹ، شاہد کو بڑی کامیابی کی امید

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-02-2026
فلم 'او رومیو' ہٹ، شاہد کو بڑی کامیابی کی امید
فلم 'او رومیو' ہٹ، شاہد کو بڑی کامیابی کی امید

 



ممبئی
شاہد کپور کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ رومانوی کرداروں سے لے کر ایکشن تک، ہر انداز میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ کبیر سنگھ کے بعد شاہد ایک بڑی ہٹ فلم کے منتظر تھے۔ ان دنوں ان کی حالیہ ریلیز فلم او رومیو کا چرچا بالی وُڈ کے حلقوں میں خوب ہو رہا ہے۔ ٹکٹ کھڑکی پر اس فلم کا زبردست غلبہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد یہ فلم مجموعی کلیکشن کے معاملے میں ہاف سنچری بھی مکمل کر چکی ہے۔ آئیے فلم کی کمائی پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور ساتھ ہی اس بات پر بھی غور کرتے ہیں کہ یہ فلم لائف ٹائم میں کتنے کروڑ کا کلیکشن کر سکتی ہے۔
پیر اور منگل کو او رومیو کی بکنگ پر خاص آفرز دیکھنے کو ملیں، جس کے بعد ناقدین نے اندازہ لگایا تھا کہ بدھ کے روز فلم کی کمائی میں کمی آ سکتی ہے۔ تاہم بدھ کو کمائی کے محاذ پر فلم نے توقع سے بہتر کارکردگی دکھائی۔ آئیے جانتے ہیں کہ جمعہ کو فلم نے کتنے کروڑ کا بزنس کیا۔
او رومیو فلم کا باکس آفس کلیکشن
رپورٹ کے مطابق، شاہد کپور کی فلم او رومیو نے خبر لکھے جانے تک جمعہ کے روز 1.25 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کر لیا ہے۔ امکان ہے کہ صبح تک اس رقم میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملے۔ واضح رہے کہ بدھ کو فلم نے باکس آفس پر 3.65 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس کے بعد جمعرات کو بھی کلیکشن میں اضافہ ہوا۔ ساتویں دن فلم نے گھریلو باکس آفس پر 3.1 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا۔
اگر مجموعی نیٹ کلیکشن کی بات کی جائے تو جمعہ تک فلم 48.35 کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کر چکی ہے۔ تاہم گراس کمائی کے لحاظ سے فلم 50 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ امکان ہے کہ اگلے ہفتے تک اس کی کمائی 70 کروڑ روپے کے آس پاس پہنچ جائے۔ اس ہفتے بڑی اسکرین پر کوئی خاص توجہ حاصل کرنے والی فلم ریلیز نہیں ہوئی، جس کا فائدہ شاہد کپور کی او رومیو کو مل سکتا ہے۔