اسے کوئی دیکھنا پسند نہیں کرتا‘

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 3 Months ago
اسے کوئی دیکھنا پسند نہیں کرتا‘
اسے کوئی دیکھنا پسند نہیں کرتا‘

 

بالی وُڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ خان کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا ہے جس کے بعد اُن پر کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں نوازالدین صدیقی سے ایک خاتون اُن کی فلموں کے بارے میں سوال کرتی ہیں کہ کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ نواز آپ کے ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں؟ اس سوال کے جواب پر نوازالدین صدیقی کہتے ہیں کہ ’میں اتنا ضدی آدمی ہوں، کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹائپ کاسٹ (یعنی ایک ہی جیسے کردار کرنے والے) ہیرو ہوتے ہیں۔ ٹائپ کاسٹ کا مطلب ہوتا ہے فلم کے ہیرو۔ اس کے بعد نواز الدین نے شاہ رخ خان کا پوز بناتے ہوئے کہا کہ ’جو 35 سال تک اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں۔

 

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ خان کے مداح نوازالدین صدیقی پر برس پڑے ہیں۔ ٹوئٹر ہینڈل تیرے حوالے اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’نواز کو کس چیز کا تکبر ہے؟ خود وہ کون سا ورسٹائل اداکار ہے؟‘

موہت شرما اس حوالے سے ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’اُن کے پاس ماسوائے فلموں میں گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں۔ نواز نے جتنی فلمیں کی ہیں، اُس سے زیادہ برسوں سے تو شاہ رخ خان انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔