بلیک اینڈ وائٹ فلموں کی لاجواب اداکارہ نِمی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2021
بلیک اینڈ وائٹ فلموں کی لاجواب اداکارہ نِمی
بلیک اینڈ وائٹ فلموں کی لاجواب اداکارہ نِمی

 

 

اداکارہ نمی کا اصلی نام نواب بانوتھا۔18 فروری 1933کوان کی ولادت ہوئی جبکہ کوروناکے سبب ہوئے، لاک ڈاؤن کے دوران 25 مارچ 2020کو ان کا انتقال ہوا۔ 1950 اور 1960 کی دہائی میں وہ بے حد مقبول تھیں۔نمی کا تعلق آگرہ کے ایک ارباب نشاط کے خاندان سے تھا۔

ان کی ماں وحیدن اپنے دور کی ایک مشہور گلوکارہ اور اداکارہ تھیں۔ نمی کے والد عبدالحکیم فوج میں ٹھیکیدار تھے۔ معاون اداکارہ کے طور پر نمی کے فلمی کریئر کی شروعات ہوئی۔

انھیں پہلا موقع راج کپور اور نرگس کی اداکاری میں بننے والی فلم ’برسات‘ (1949) میں ملا تھا۔ نمی نے نرگس کے ساتھ فلم ’دیدار‘ بھی کی تھی۔

انہوں نے مدھوبالا کے ساتھ ’امر‘ ثریا کے ساتھ ’شمع‘، گیتا بالی کے ساتھ ”اوشا کرن“ اور مینا کماری کے ساتھ ’چار دل چار راہیں‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ نمی نے فلم”بیدردی“ میں اداکاری کی اور اپنے گانے گائے۔

نمی کی آخری فلم تھی ’لو اینڈ گاڈ‘جسے کے آصف بنارہے تھے۔ حالانکہ کے آصف کی موت کے بہت بعد اس فلم کو کے سی بوکاڈیا نے مکمل کرکے 1986میں ریلیز کیا۔ان کی ایک مشہور فلم تھی ’میرے محبوب‘ جس میں انھوں نے راجندکمار کی بہن کا رول کیا تھا۔