فلم بیٹل آف گلوان' کے سیٹ سے سلمان خان کی نئی تصویر

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-10-2025
فلم بیٹل آف گلوان' کے سیٹ سے سلمان خان کی نئی تصویر
فلم بیٹل آف گلوان' کے سیٹ سے سلمان خان کی نئی تصویر

 



ممبئی/ آواز دی وائس
سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں فلم کے سیٹ سے ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں وہ آرمی کی وردی میں سنجیدہ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ تصویر ایک مداح نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے بعد مداحوں نے مختلف ردِعمل دیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی جان جلد آ رہے ہیں۔ جبکہ کئی دیگر صارفین نے ان کی فٹنس کی تعریف کی۔
سلمان خان نے پچھلے مہینے فلم کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔ اس کے بعد ڈائریکٹر اپورو لکھیا نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ کے کچھ خاص لمحات  شیئر کیے تھے، جن میں سلمان کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز شامل تھیں۔ لکھیا نے بتایا تھا کہ شوٹنگ نہایت مشکل رہی، سرد موسم، دریائے سندھ میں چلنا اور کٹھن حالات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود یہ تجربہ ٹیم کے لیے یادگار بن گیا۔
اس سے قبل بھی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کی شوٹنگ سے سلمان خان کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں، جن میں وہ لیہ-لداخ میں فوجیوں اور فینز کے ساتھ پوز دیتے دکھے تھے۔ یہ تصاویر فلم کے لیہ-لداخ شیڈول کے دوران کی بتائی جاتی ہیں۔
۔9 ستمبر کو فلم میں ان کا پہلا لُک جاری کیا گیا تھا جس میں وہ زبردست انداز میں نظر آئے۔ سلمان خان نے خود یہ تصویر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ فوجی وردی میں، خون آلود ماتھے اور گھنی مونچھوں کے ساتھ وطن پرستی کے رنگ میں دکھے۔
یہ فلم سلمان خان فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کی جا رہی ہے۔ اس میں سلمان کے مدِ مقابل اداکارہ چترانگدا سنگھ نظر آئیں گی، جبکہ فلم میں کئی نئے چہرے بھی دکھائی دیں گے۔ سلمان اس میں کرنل بی. سنتوش بابو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا میوزک ہیمیش ریشمیا دیں گے۔
سلمان خان نے کہا تھا کہ فلم میں ان کا کردار جسمانی طور پر بہت چیلنجنگ ہے۔ ہر سال، ہر ماہ، ہر دن یہ مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اب انہیں زیادہ وقت دینا پڑتا ہے۔ پہلے یہ سب وہ ایک یا دو ہفتے میں کر لیتے تھے، لیکن اب دوڑنا، ککس مارنا، پنچ کرنا اور دیگر ایکشن مناظر زیادہ محنت طلب ہیں، اور فلم کی کہانی اس کی ڈیمانڈ کرتی ہے۔
سلمان نے کہا تھا کہ جب میں نے فلم ’سکندر‘ کی تھی تو اس کا ایکشن الگ تھا، وہ کردار بھی الگ تھا، لیکن ’بیٹل آف گلوان‘ کا رول جسمانی طور پر مختلف اور نہایت مشکل ہے۔ اس کے لیے مجھے لداخ کے اونچے پہاڑوں پر اور برفیلے پانی میں شوٹنگ کرنی پڑ رہی ہے، جو ایک بڑی آزمائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے یہ فلم سائن کی، تب مجھے لگا یہ ایک شاندار فلم ہے، لیکن اس میں کردار نبھانا واقعی مشکل ہے۔ لداخ میں مجھے 20 دن کام کرنا ہے اور پھر 7 سے 8 دن برفیلے پانی میں شوٹنگ کرنی ہے۔ ہم اسی مہینے اس کی شوٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔