ناٹو ناٹو: جرمن سفارت کاروں نے منایا چاندنی چوک پر جشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2023
ناٹو ناٹو: جرمن سفارت کاروں نے منایا چاندنی چوک پر جشن
ناٹو ناٹو: جرمن سفارت کاروں نے منایا چاندنی چوک پر جشن

 

   آواز دی وائس /نئی دہلی 

ناٹو ناٹو بخار پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور آسکر میں اس کی بڑی جیت کو پورے ہندوستان میں ایک تہوار کی طرح منایا جا رہا ہے۔یہ بخار اب جرمن سفارت خانے میں بھی پھیل چکا ہے۔ ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے اپنے عملے کے ساتھ پرانی دہلی کی سڑکوں پر   آر آر آر کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے کی جیت کا جشن منایا۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دلکش ویڈیو شیئر کی اور لکھا: "جرمن ڈانس نہیں کر سکتے؟ میں اور میری انڈو-جرمن ٹیم نے پرانی دہلی میں آسکر  میں  ناٹو ناٹو کی جیت کا جشن منایا۔
سفیر نے مزید لکھا: "ہمیں متاثر کرنے کے لیے ہندوستان میں کوریا کے سفارت خانے کا شکریہ۔ مبارک ہو اور رام چرن اور فلم کی ٹیم کو ایک بار پھر خوش آمدید!
سفارت خانہ چیلنج کھلا ہے۔ اگلا کون ہے؟"
ویڈیو کی شروعات ڈاکٹر فلپ کے چاندنی چوک میں رکشے میں سوار ہونے سے ہوتی ہے۔ وہ ایک جلیبی کی دکان پر رکتے ہیں اور اس سے پوچھتے ہیں: "یہی ہے انڈیا کا دنیا میں مشہور؟"
دکاندار نے اسے کچھ مزیدار جلیبی کے ساتھ ایک ڈنڈا بھی دیا جس پر ناٹو ناٹو لکھا ہوا تھا۔ بعد میں، تمام انڈو-جرمن عملے کے ارکان چاروں طرف جمع ہوتے ہیں اور ایک ساتھ گانا بجاتے ہیں۔