ہر ہندوستانی تک سستی فلمیں پہنچانا میرا خواب تھا: عامر خان

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-07-2025
ہر ہندوستانی تک سستی فلمیں پہنچانا میرا خواب تھا: عامر خان
ہر ہندوستانی تک سستی فلمیں پہنچانا میرا خواب تھا: عامر خان

 



ممبئی/ آواز دی وائس
عامر خان نے 29 اگست کو اعلان کیا کہ ان کی فلم "ستارے زمین پر" یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی۔ 1 اگست سے یہ فلم صرف 100 روپے میں عامر خان ٹاکیز پر دستیاب ہوگی۔ بات چیت میں عامر نے اس خیال کے پیچھے کی مکمل کہانی بیان کی۔
انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب کے لیے انہیں سنیما ہال کے 'پے پر ویو' تصور کا خیال کیسے آیا۔ وہ پچھلے 15 سالوں سے اس پر غور کر رہے تھے۔ اس دوران کیا چیلنجز آئے اور کیسے انہوں نے ایک ایک کر کے سب رکاوٹوں کو عبور کیا۔ اب جب ان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ لوگ سستی قیمت پر اپنے خاندان، پڑوسی یا پورے گاؤں کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھیں۔
فلم ’ستارے زمین پر‘ کی کامیابی پر تبصرہ
عامر خان کہتے ہیں کہ اس فلم کو بے حد محبت اور عزت ملی ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں اسے پسند کیا گیا۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ ہمارے ملک میں بہت کم سنیما ہال ہیں۔ جب بھی کوئی فلم کامیاب ہوتی ہے، تب بھی صرف 2 سے 3 فیصد لوگ ہی اسے دیکھ پاتے ہیں۔ یعنی ملک کی 97 فیصد آبادی ایسی فلمیں دیکھ ہی نہیں پاتی۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ کئی علاقوں میں سنیما ہال بہت دور ہیں یا دیگر وجوہات کی بنا پر لوگ فلمیں نہیں دیکھ پاتے۔ ’ستارے زمین پر‘ ایک اسپورٹس کامیڈی فلم ہے جس میں ڈاؤن سنڈروم جیسے سنجیدہ موضوع کو دکھایا گیا ہے۔ یہی سوچ کر عامر نے ایک نئی کوشش کی کہ ان کی فلم ہر ہندوستانی تک پہنچے۔
۔ 1.5 سال سے چلی آ رہی سوچ
عامر بتاتے ہیں کہ تقریباً 15 سال پہلے انہیں احساس ہوا کہ سنیما ہال کے ذریعے ملک کی زیادہ تر آبادی تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے کوئی نیا طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔ اس سوچ کے دوران کچھ بڑی تبدیلیاں ہوئیں
یو پی آئی کا آغاز (2016): حکومت کی جانب سے لانچ کردہ  یو پی آئی  نے آن لائن پیمنٹ کو عام کر دیا۔ آج ہر کوئی ڈیجیٹل ادائیگی کر رہا ہے۔
انٹرنیٹ کی رسائی: پچھلے کچھ سالوں میں انٹرنیٹ ہر ایک کے پاس پہنچا ہے، اور مستقبل میں مزید پھیلے گا۔
سمارٹ فون اور سمارٹ ٹی وی: آج بہت سے لوگوں کے پاس سمارٹ ڈیوائسز موجود ہیں۔
ان سب تبدیلیوں نے عامر کا خواب ممکن بنایا۔
یوٹیوب کا انتخاب
عامر نے سوچا کہ ان کے تجربے کے لیے سب سے موزوں پلیٹ فارم کون سا ہو سکتا ہے؟ انہیں لگا یوٹیوب سب سے بہتر ہے کیونکہ یہ ہر جگہ دستیاب ہے اور بیشتر لوگ اس سے جڑے ہوئے ہیں۔ یوٹیوب، یو پی آئی اور انٹرنیٹ کی مدد سے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا سنیما ہر ہندوستانی تک آسانی سے اور کم قیمت میں پہنچے۔
پے پر ویو ماڈل یوٹیوب پر
عامر نے بتایا کہ پچھلے 100 سالوں سے لوگ سنیما دیکھنے کے لیے ’پے پر ویو‘ ماڈل پر چل رہے ہیں، یعنی ٹکٹ خرید کر ایک مرتبہ فلم دیکھنا۔ اب وہی ماڈل یوٹیوب پر لا رہے ہیں۔ یوٹیوب پر ایک بار 100 روپے ادا کریں اور پوری فیملی کے ساتھ فلم دیکھیں۔
یہ ماڈل اس لیے بھی کارآمد ہے کہ اگر 100 لوگ یا پورا گاؤں ایک ساتھ فلم دیکھے تو فی کس خرچ بہت کم ہو جاتا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے بچوں، خاندان اور پڑوسیوں کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھیں۔ اگر کسی گاؤں میں صرف ایک اسمارٹ ٹی وی ہو تو پورا گاؤں ایک ساتھ فلم سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔
عامر خان ٹاکیز: جنتا کا تھیٹر
عامر نے بتایا کہ دو تین ماہ قبل انہوں نے "عامر خان ٹاکیز" یوٹیوب پر شروع کیا۔ اسے وہ "جنتا کا تھیٹر" کہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہر ہندوستانی محسوس کرے کہ یہ تھیٹر اس کا ہے۔ یہاں پر مفت مواد بھی دستیاب ہے، ساتھ ہی "ستارے زمین پر" بھی اسی چینل پر دستیاب ہوگی۔
یہاں عامر خان پروڈکشن کی پرانی فلمیں، اور ان کے والد کی پرانی فلمیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ چاہیں تو مفت فلمیں دیکھیں یا پیسے دے کر کوئی خاص فلم۔
پرانی فلموں کی دوبارہ ریلیز
عامر سے پوچھا گیا کہ حال ہی میں ان کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا، تو وہ کون سی فلم دوبارہ ریلیز کرنا چاہیں گے؟ اس پر وہ کہتے ہیں کہ یہ سب اتفاق ہوتا ہے۔ جو کہانی پسند آئے، وہی کرتے ہیں۔ "ستارے زمین پر" میں وہ مینٹر نہیں بلکہ بچوں سے سیکھنے والے انسان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔