ممبئی:گنیش چترتھی 2024 میں بالی ووڈ کے ستارے گنپتی وسرجن میں اسی شان سے حصہ لیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور وہ بپا کا استقبال کرتے ہیں۔ اس دوران سلمان خان اور ان کے اہل خانہ نے بھی گنپتی بپا کا جشن منایا ۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں پوری خان فیملی یعنی ارپیتا خان، ان کے شوہر آیوش شرما، سہیل خان، ارباز خان، ارہان، نروان اور علیزا اگنی ہوتری ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔گنپتی وسرجن کی ویڈیو میں سلمان خان کو فیملی کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں ان کی بھانجی اور بھانجے کے علاوہ سپر اسٹار کے بہن بھائی بھی دل کھول کر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ شائقین اس ویڈیو کو پسند کر رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ اس سے قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آیا تھا، جو سلمان خان کی بہن ارپیتا خان اور آیوش شرما کے گھر میں ہونے والی گنپتی پوجا کا تھا۔ کلپ میں، بھائی جان کو بھتیجی آیت اور بھتیجے آہل کے ساتھ پوجا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جبکہ ارباز خان، سلیم خان، سہیل خان اور یولیا ونتور بھی کلپ میں نظر آئے۔
Megastar #SalmanKhan #GaneshChaturthi pic.twitter.com/TtNTtksUiF
— Ifty khan (@Iftykhan15) September 8, 2024
آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان خان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی جس کے بعد وہ کئی ایونٹس میں کافی درد میں نظر آئے تھے۔ تاہم گنپتی وسرجن کی ویڈیو میں بھی وہ پورے دل سے ڈانس کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ لیکن صاف نظر آرہا ہے کہ وہ ڈانس کرنے کی کوشش کرتا نظر آرہا ہے۔