شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ملی ضمانت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
راج کندرا
راج کندرا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ضمانت مل گئی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو پورنوگرافی کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔

پیر کو ممبئی کی ایک عدالت نے 50 ہزار روپے کی ضمانت پر انہیں ضمانت دے دی۔ راج کو ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو مڈ آئی لینڈ سے گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں تھا۔

ممبئی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں بتایا تھا کہ فحش فلموں کے تاجر راج کندرا نےدو سال میں اپنی ایپ کے صارفین کو تین گنا اور منافع 8 گنا بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

وہ اپنی 119 فلموں کا پورا مجموعہ 8.84 کروڑ روپے میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔