راج کپوراور دلیپ کمارکے گھروں کی خریداری کے لئے رقم منظور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2021
دلیپ کماراورراج کپورکے پشاورمیں واقع مکانات
دلیپ کماراورراج کپورکے پشاورمیں واقع مکانات

 

پشاور(پاکستان): محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے بالی ووڈ کے معروف اداکاررہے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کےلئے رقم کی منظوری دیدی۔حالانکہ مکان مالک وہ رقم قبول کرنے کو تیار نہیں جو حکومت کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکرٹری آرکیالوجی نے سابق اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 685 روپے کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے اور دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لیے رقم جلد ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردی جائے گی جب کہ ضلعی انتظامیہ دونوں گھروں کے مالکان کو رقم ادا کرے گی۔ واضح رہےکہ پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے مالکان نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر گھر فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے اور گھروں کی زائد قیمت کا مطالبہ کیا ہے۔(ان پٹ ایجنسی)